کاروں کو ہائیک کر نے کی ٹیکنالوجی بھی مارکیٹ میں موجود ہے ۔

نیٹ سورسز؛  انٹرنیٹ سیکورٹی کے ایک جاپانی ماہر جناب ای نو وے ہیرویوکی صاحب نے اوکی ناوا میں ہونے والے ایک سپوزیم  اس بات کا دعوی کیا ہے کہ   ایسی کاروں کو ہائیک کیا جا سکتا ہے جن میں وائی فائی  انٹینا لگا ہوتا ہے ۔
ہیروشیما سٹی یونورسٹی میں اسٹنٹ پروفیسر  صاحب نے ایک تجربے کے دوران  ایک پانچ سنٹی میٹر کے ڈوائیس سے کار کو ہائک کر کے دیکھایا ہے ۔
انہوں نے ایک کار کے سمارٹ فون کی ایک اپلیکیشن کے ذریعے تالے کھول کر دیکھائے ،۔
ونڈوز کے شیشے اوپر نیچے کرنے کے ساتھ ساتھ  کار کا انجن اسٹارٹ کر کے باہر کھڑے کھڑے ایکسلیٹر  دے کر دیکھایا ۔
انہوں نے سپیڈ میٹر میں  دیکھائے جانے والے کلومیٹر کو بھی تبدیل کر کے دیکھایا ۔
ای نو وے صاحب  یہ بھی کر کے دیکھایا کہ پارکینگ میں کھڑی گاڑی  کا سپیڈ میٹر ایک سو اسی کلو میٹر کی سپیڈ دیکھا رہا ہے ۔
تویوٹا موٹرز کی کورولا فلیڈر کے 2013 ماڈل میں  ای نو وے صاحب نے اپنا بنایا ہوا ایک وائی فائی ڈیوایس لگا کر یہ سارے کام کئے ۔
یاد رہے کہ مارکیٹ میں ابھی تک وائی فائی ڈیوائیس والی گاڑی فروخت نہیں ہو رہی ہے ،۔
ای نو وہے صاحب  کاڑیوں کی سیکورٹی  کو بہتر بنانے کے لئے  نقائص کو اجاگر کر رہے تھے ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.