نیٹ سورسز ایتا کورا: فکوکا میں پولیس نے ایک فارن لینگویج سکول کے ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کر لیا ہے ،۔
ستاون سالہ مسٹر وے نو پر الزام ہے کہ اس نے غیر ملکی طلباء کو کمائی کرنے کے غیر قانونی طریقہ کار میں مدد کی ہے ،۔
مسٹر وے نو کے ساتھ چار غیر ملکی طالب علم بھی گرفتار کئے گئے ہیں ، جن کی قومیت ویت نام بتائی گئی ہے ۔
گرفتار ہونے والے ویت نامی طلباء کی عمریں انیس سال سے چوبیس سال کے درمیان ہیں ،۔
واقعات کے مطابق ایک طالب علم کو ہفتے میں اٹھائیس گھنٹے کا کرنے کی اجازت ہوتی ہے ۔
لیکن سکول ہیڈ ماسٹر مسٹر وے نو نے ان چار طالب علموں کو دو دو جگہ کام کر لگوایا ہوا تھا جہاں ہر دو جگہ ان طالب علموں کا اپنے آجر کے ساتھ اٹھائیس گھنٹے پر ویک یا اس سے کم اوقات کا معاہدہ تھا ،۔
اس کیس میں ہیڈ ماسٹر کے ساتھ دو اور سکول اہلکار اور چار طالب علم گرفتار کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ،۔