نیٹ سورسز کازو: تائیوان سے جاپان آنے والی ایک فلائیٹ کے 159 مسافر بغیر ایمگریشن ہوئے جاپان میں انٹر ہو گئے ،۔
یہ بات سوموار کے روز ونیلا ائیر نے اناؤنس کی ہے ،۔
یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا ۔
جب سٹل بس نے تائیوان سے انے والی بجٹ کیرئر ونئیلا ائیر کی فلائیٹ 104 کے مسافروں کو دومیسٹک ارئیول کے گیٹ پر لا اتارا ۔
ناریتا ائیر پورٹ کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ
ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ بغیر ایمیگریشن کروائے جاپان میں انٹر ہو گئے ہوں ،۔
انتظامیہ کو اس واقعے کی اطلاع مسافروں نے دی ، مسافروں کو اس بات کا احساس اس وقت ہوا جب وہ لوگ بغیر امیگریشن کاؤنٹر پاس کئے لیگیج لاؤنج میں پہنچ گئے ۔
ونیلا ائیر کے مطابق ائیر لائین نے لوگوں سے رابطہ کر کے کوئی ایک سو دس لوگوں کی ایمگریشن کروا لی ہے
اور باقی کے 49 مسافروں سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
اس فلائیٹ کے مسافروں کی اکثریت جاپانی پاسپورٹ پر سفر کر رہی تھی ،۔
صرف دس لوگ ہی غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈر تھے ۔