نیٹ سورسز : نیگاتا ، یہاں ایک 65 سالہ مرد اور اس کی 28 سالہ سویتلی بیٹی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
28 سالہ ماں پر الزام ہے کہ اس نے پیدا ہوتے ہیں اپنے بیٹے کا گلا کاٹ کر اس کو قتل کردیا تھا ،۔
اور بچے کے باپ (جو کہ ماں کا بھی باپ ہے) پر لاش کو غیر قانونی طریقے سے ٹھکانے لگانے کا الزام ہے ۔
65 سالہ اے شی ناکامورا 28 سالہ کازمی ناکامورا کی ماں کا دوسرا خاوند ہے ۔
جس کے اپنی سوتیلی بیٹی سے تعلق کی وجہ سے بچہ پیدا ہو گیا تھا ، 2014 کے گرمیوں میں ہونے والی اس واردات کا پولیس کو اس وقت علم ہوا جب کازمی ناکامورا نیگاتا سے نقل مکانی کر کے ائی چی کین کے شہر ہاندا میں منتقل ہو گئی ،
ہاندا میں کازمی کی دوست کے اصرار پر کازمی نےاعتراف جرم کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے آلہ قتل برامد کر لیا ہے
لیکن ابھی تک مقتول بچے کی لاش دریافت نہیں ہو سکی ْ۔