نیٹ سورسز : ایتا کورا: بدہ کے روز ہنڈا موٹر کارپوریشن نے بتایا ہے کہ ملائیشیا میں ایک کار ایکسڈنٹ میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن کی موت کا باعث تاکاتا کے ناقص ائیر بیگ بھی ہوسکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکہ میں تاکاتا کے ائیر بیگز کی وجہ سے کئی اموات ہو چکی ہیں ،۔
تاکاتا ائیر بیگ مینوفچرنگ کمپنی کے دو کروڑ گاڑیوں کی “ریکال” کا اعلان کیا ہے ۔
امریکہ سے شروع ہونے والے اس ریکال میں ہنڈا کمپنی پہلے ہی لاکھوں گاڑیاں کو واپس منگوا چکی ہے ۔
جاپان میں ایسی گاڑیوں کو کائی تائی کرتے ہوئے ان کے ائیر بیگ کھول کر میکر کو واپس کرنے ہوتے ہیں ۔
اپنی کائی تائی پر ائیر بیگ کو بلاسٹ کرنے کا پرمیشن رکھنے والے کائی تائی مالکان بھی ان ائیر بیگ کو کھول کر واپس بھیجنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں ،۔