جاپان پوسٹ (ڈاکخانے) نے معافی مانگ لی ۔

نیٹ سورسز کازو:  جاپانی میڈیا پر  ایک لیٹر بکس کی فوٹو وائرل کرنے پر  جاپان پوسٹ نے معافی مانگ لی ہے ،۔
کھلے ہوئے لیٹر بکس کی فوٹو کے معاملے میں امید کی جاتی ہے کہ اب تنقید بند ہو جائے گی ۔
واقعات کے مطابق 30 جون کے روز صبح 8:30 پر چیبا کین کے شہر یاتسکائی دو میں ایک ایک ڈاکیا جب لیٹربکس سے ڈاک نکال رہا تھا ، ڈاکیا جب ڈاک نکال کر لیٹر بکس میں چابی لگے دروازہ کھلا چھوڑ کر ڈاک کو چند قدم دور کھڑی گاڑی میں رکھنے کے لئے ہٹا تو
کسی راہگیر نے اس لمحے تالے میں چابی لگے کھلے لیٹربکس کی فوٹو لے لی  ۔
جاپان پوسٹ کے ترجمان  نے اس معاملے میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ جاپان پوسٹ اس معاملے میں بہت شرمندہ ہے کہ ان کے ایک ملازم نے مقرر اصولوں  سے صرف نظر کیا ،۔
اس واقعے میں  کسی خط یا پارسل کے چوری ہونے کی  کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.