نیٹسورس کازو: جاپان کے مشہور سٹور سیون الیون کے سیون بنک نے بتایا ہے کہ ان کا بنک انے والے بہار کے موسم میں 2200 اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ بغیر کارڈ کے اے ٹی ایم میشین سے بنکنگ کا نظام متعارف کروا رہا ہے ،۔
اس نظام میں صارف اپنی موبائل فون مشین سے اے ٹی ایم مشین استعمال کر سکیں گے ،۔
یاد رہے کہ کاگوشیما بنک پہلے ہی مارچ کے مہینے سے اس قسم کی ایک تجرباتی چیز متعارف کروا چکا ہے ،۔
ای اون سٹور جو کہ پاجان کا ایک بڑا کریانہ سٹور ہے ،۔یہ سٹور بھی تجرباتی طور پر ، فنگر پرنٹ سے رقم نکلوانے اور ڈالنے کا سسٹم چلا رہا ہے ،۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اس سسٹم کے آنے سے بنک کارڈ فراڈ سے تحفظ ہو گا ۔