ہیروشیما کی انتظامیہ ، پوکے مون گو سے ناخوش ۔

ایتا کورا:   ہیروشیما میں میں ایٹمی حملے کی یادگار پارک  کی انتظامیہ پوکے مون گو کی گیم سے تکلیف  میں ہے ،۔
ہیروشیما پارک  کی انتظامیہ نے نیانٹک کمپنی سے تحریری درخواست کی ہے کہ ان کے پارک میں سے پوکے مون کے کریکٹرز کو ہٹا دیا جائے  ،۔
خاص طور پر ایٹمی حملے کے دن چھ اگست کو جس دن کے یہاں ، ایٹمی حملے میں مرنے والوں کے لئے تعزیتی پروگرام کیا جا رہا ہے۔
اس دن کی نسبت سے گیم کھیلنے والے لوگوں کی یہاں موجودگی کوفت کا باعث ہو سکتی ہے  ،۔
امریکہ میں واشنگن ڈی سی میں ہولوکاسٹ کی یادگار کی انتظامیہ نے بھی نیانٹک کمپنی سے اسی قسم کی درخواست  کی ہے کہ یادرگار کے گرد نواح سے پوکے مون کریکٹرز کو ہٹا دیا جائے  ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔