نیٹ سورسز کازو : یکم اگست کو شام 5:09 پر ٹوکیوں میں لوگوں کے فون پر زلزلے سے اگاھ کرنے والی ، جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کی ایپ نے 9.1 رچر سکیل کے زلزلے کا الرٹ جاری کر دیا ،۔
فونوں پر زلزلے کے لئے مخصوص ٹون نے خوف و ہراس پھلا دیا ،۔
انڈر گراؤنڈ ٹرینیں ،اور جاپان ریلوے کی گاڑیاں جہاں جہاں تھیں وہیں کھڑی کر دی گئیں ،۔
اسٹیشنوں پر افراتفری پھیل گئی ۔
چند ہی سیکنڈ میں دوسری وارننگ جاری کی گئی کہ یہ الرٹ سسٹم کی غلطی سے جاری ہو گیا ہے ،۔
جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے ٹی وی اور ریڈیو پر اس غلطی کے اعلان جاری کروائے ہیں ،۔
جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ غلط الرٹ شائد روشنیوں کے معکوس کی وجہ سے ہوا ہے ،۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کہ تحقیق کر رہے ہیں جیسے ہی اصل وجوحات ملتی ہیں ان سے قوم کو اگاھ کر دیا جائے گا۔
یاد رہے جاپان میں یوریکورا کے نام سے ایک زلزلے کے آنے کی پشینگوئی کی جاتی ہے ،۔
جس میں ایک بہت بڑی تباہی کا اندازہ لگایا جاتا ہے ،۔ جاپان کی ساری قوم کو اس زلزلے میں کم سے کم نقصان اور اپنے حفاظت کے لئے ذہنی طور پر تیار کیا جاتا ہے ۔
اس متوقع زلزلے کی وجہ فجی پہاڑ کے اتش فشاں کے پھٹنے کا بھی ہو سکتا ہے فجی پہاڑ جو کہ جاپان کا بلند ترین اور صدیوں سے ہویا ہوا آتش فشاں ہے ۔