نیٹسورسز کازو: جاپان میں لانگ روٹس پر بسیں چلانے والے ایک بس گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نیا پاس جاری کر رہے ہیں ،۔
اس بس پاس کے پاس ہولڈرز ، جاپان کے شمال سے لے کر جنوب تک بے شمار دفعہ بس میں سواری کر سکیں گے۔
یہ بس پاس صرف غیر ملکی سیاحوں کے لئے ہو گا ،۔
یہ پاس اگلے مہینے (ستمبر) سے اون لائین خریداری کے لئے دستیاب ہو گا ْ
سیاح لوگ جاپان کی کوسک بسوں کے ایک سو روٹ پر سفر کر سکیں گے ،۔
سات دن کے پاس کی قیمت 20000ین ہو گی ،۔
اور 14 دن کا پاس کوئی 270 ڈالر تک میں مل جائے گا ،۔
سیاحون کے لئے جاپان کے سستے سفر کے لئے متعارف کروائے جانے والے اس پاس کی دستیابی سے پہلے بس کمپنیاں ، اپنے بس سٹاپوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لئے سائین بورڈ نصب کر رہی ہیں ،۔