پاکستان کے یومِ خود مختاری (آزادی) 14 اگست 2016ء کی تقریب ۔

DSC_3038پریس ریلیز پاکستان ایمبیسی ٹوکیو: یہاں جاپان ٹوکیو میں پاکستان کا یوم خود مختاری بڑے پر جوش اور روائیتی انداز میں منایا گیا ،۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا ،۔
جناب سفیر فرخ عامل صاحب نے پاکستانیوں کی ایک بڑے تعداد کی موجودگی میں پرچم کشائی کی ،۔
پرچم کشائی کے بعد سفیر صاحب نے کمیونٹی کے سامنے تقریر کی ، جس میں صدرِ پاکستان اور وزیرعظم  کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ،۔
سفیر صاحب نے  مسیلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے  کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل یو این کی قراد داد کے مطابق جلد حل ہونا چاہئے ،۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کا  نہتے کشمیریوں کے خلاف شروع کیا گیا فوجی ایکشن فوراً بند کیا جانا چاہئے ۔
سفیر صاحب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے متعلق ہمیں اپنے بچوں کا بھی ذہن بنانا چاہئے تاکہ
ان کو علم ہو  کہ یہ ملک کتنی قربانیوں  سے حاسل کیا گیا تھا ،۔
واسیدا یونورسٹی کے ایک پاکستانی سکالر نے بھی تقریر کی ، اور ایک پاکستانی لڑکی نے بھی تقریر کرکے بتایا کہ ہمیں قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق عمل کرنا چاہئے ،۔
سفیر صاحب نے بچوں کے ساتھ  کیک کاٹا ،۔
تقریب کے اخر میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی کے کئے دعا کی گئی  ۔

DSC_3038 DSC_3068 DSC_3075 DSC_3089 DSC_3259

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.