جاپان میں شدید گرمی کی لہر

نیٹ سورسز کازو: یہاں جاپان کے مشرقی اور مغربی علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپٹ میں ،۔
کچھ علاقوں میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سیلسئیر تک پہنچ گئی ،۔
گنمان کین کے شہر تاتے بیاشی میں دن کے وقت درجہ حرارت 39.6 تک ریکارڈ کیا گیا ،۔
جبکہ پڑوسی شہر توچیگی کین کے سانو شہر میں 38.3 ڈگری  تھا ،۔
درجہ حرات ماپنے والے 929 پوائینٹس میں سے 100 سے زیادہ پوانٹس پر درجہ حرارت 35 سے زیادہ رہا ،۔
قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے  کی رپورٹ کے مطابق ، لو لگنے کی شکائیت پر کوئی 534 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک  فرد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،۔
گرمی کی یہ لہر اج یعنی جمعرات کے روز بھی جاری رہے گی ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.