ایمگریشن سنٹر پر مسلمان کو کھانے میں سور کا گوشت ،۔

نیٹ سورسز کازو : جاپان میں کام کرنے والے ایک ہیومن رائیٹس ایڈوازئیری گروپ نے ، زیر حراست فرد  کو سور کا گوشت کھلانے پر ، ٹوکیو کے نزدیک ایک امیگریشن سنٹر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،۔
اسلامی تعلیمات میں سور کے گوشت کو حرام قرار دیا گیا ہے ،۔
ٹوکیو امیگریشن نے بتایا ہے کہ آگست مہینے کے شروع میں ایک 48 سالہ پاکستانی کو جو کھانا دیا گیا اس میں سور کے اجزا شامل تھے ،۔
یوکوہاما امیگریشن سنٹر میں ،  پاکستانی  نےکھانا کھانے سے گریز کرتے ہوئے  دو ہفتے تک  پانی اور مناسب چیزوں پر گزارا کرتا رہا ،۔
کھانے سے گریز کرنے پر اس پاکستانی کی صحت میں کسی قسم کی خرابی کی کوئی نشانی نہیں ملی ہے ،۔
ہیومن رائیٹس کے لئے کام کرنے والے ایک گروپ نے بدھ کے روز ٹوکیو ایمگریشن سنٹر میں اپنا احتجاج  نوٹ کروایا اور تاکید کی کہ اس قسم کی غلطی کی تکرار نہیں ہونی چاھیے،م۔
ہیومن رائیٹس گروپ کے ایک ممبر جناب ناگانو جون  نے کہا کہ امیگریشن اتھارٹی کی ذمہ داری ہے کہ زیر حراست  لوگوں کو ان کے مذہب سے مطابقت رکھتا ہوا کھانا مہیا کریں ،۔
یوکوہاما امیگریشن سنٹر نے اس غلطی پر معافی مانگی ہے اور اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ اس غلطی کی بابت تحقیقات کریں گے  کہ ایسی غلطی کیوں ہوئی تھی ۔م،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.