نیٹ سورسز ایتا کورا : یاماناشی کین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہاں یاماناشی کین کی مشہور جھیل “ کاواگوچیکو “ کے نزدیک مسلمان سیاحوں کے لئے ایک ہوٹل کھولا گیا ہے ،۔
سریحہ ہوٹلفجی ساں جو کہ جولائی کے اخر میں اوپن گیا گیا تھا اس میں مسلمانوں کے لئے نماز کے لئے جگہ مہیا کی گئی ہے م،۔
روم سروس میں اسلامی شریعہ کے مطابق حلال کھانوں کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے ،۔
ہوٹل کے مینجر یاماشیتا نے بتایا کہ حلال ہوٹل کا آئیڈیا ان کو کچھ سال پہلے ایک ایونٹ میں مسلمانوں کے ساتھ کا کرتے ہوئے ملا تھا ،۔
اب جب کہ ملائیشیا اور انڈونشیا کی اکنامک میں بڑھوتری ہو رہی ہے تو ان ممالک سے بہت سے ٹورسٹ یاماناشی میں سیر کے لئے آ رہے ہیں جن میں سے اکثریت مسلمانوں کی ہے م،۔
جھیل والے اس ہوٹل کے علاوہ ابادی میں ایک اور ہوٹل بھی ہے جو کہ حلال فوڈ کی پیشکش کرتا ہے ،۔
ایک اندازے کے مطابق پچھلے سال ،ایک سال میں کوئی آٹھ ہزار انڈونیشنین ٹورسٹ لوگوں نے شہر کی سیر کی تھی ،۔
ہوٹل مینجر نے بتایا کہ پھلے سال ایک مسلمان خاتون ٹورسٹ نے علاقے میں مسجد نہ ہونے اور حلال کھانوں کے حصول میں مشکل کا اظہار کیا تھا ،۔
کل بدہ کے روز تک اس ہوٹل میں کسی بھی مسلمان کی طرف سے ریزویشن نہیں کی گئی ، یاماشیتا کا خیال ہے کہ انے والے دس سالوں میں مسلمان گاہکوں کی آمد میں تیزی کی توقع ہے ،۔