ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے حکومت کا پانامہ کے ساتھ معاہدہ ،۔

ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے حکومت کا پانامہ کے ساتھ معاہدہ ،۔
نیٹ سورسز ایتا کورا: جاپانی وزیر اعظم جناب شینزو آبے اور پانامہ کے صدر  جان کارلو  واریلا  ،اپریل میں اس بات پرمتفق ہوئے تھے کہ ٹیکس چوری کی روک کے لئے دونوں ممالک کو کسی معاہدے تک پہنچنا چاہئے ،۔
دونوں سربراہان مملکت  کی اس بات کے تناظر میں پانامہ اور جاپان کے ماہرین  آف شور کمپنیوں کے متعلق معلومات کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچ گئے ہیں م،۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک  تسلسل کے ساتھ  اپنئ شہریوں کی کمپنیوں اور انفرادی اکاؤنٹس کی معلومات کو شئیر کرتے رہیں گے ،۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکس چوری اور فراڈ کی  روک تھام ممکن ہو سکے گی ،۔
اس معاہدے کے تحت  ، افراد فرموں اور ٹیکسیشن کی ٹیکس چوری کی تحقیقات میں بھی تعاون کیا جائے گا ،۔

پانامہ لیکس نامی مشہور صحافتی سکینڈل کے بعد  کئے جانے والا یہ جاپان پانامہ معاہدہ یکم جنوری دوہزار تیرہ سے نافظ العمل ہوگا ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.