جاپان کے زرعی شعبے میں غیر ملکی ماہرین کے لئے ویزہ پالیسی میں تبدیلیاں ،۔

نیٹ سورس ایتاکورا: سوموار کے روز جاپانی حکومت نے  زرعی شعبے میں مزدوروں کی کمی  کو دور کرنے کے لئے غیر ملکی زرعی ماہرین کے لئے ویزے کے اجراء  کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر اعظم جناب شینزو آبے نے نیشنل سٹریجک کی ایڈویزری کونسل کی ایک میٹنگ میں کہا
کہ
ہم نے زرعی شعبے میں غیر جاپانی  لیبر داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جاپانی حکومت کی اس افر سے  وہ لوگ فائدہ اتھا سکیں گے جو کہ زرعی شعبے میں کوئی سکیل رکھتے ہوں گے ، مثلاً کی کسی  یونورسٹی سے ڈگری یا کہ کسی کالج سکول سے زرعی تعلیم میں ڈپلومہ !!،۔
جاپانی حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ  سکیل ہولڈر غیر ملکی مزدوروں کو بھی وہی تنخواہیں دی جائیں گی جو کہ جاپان کے  اسی سکیل کے ماہرین کو دی جاتی ہیں ،۔
غیر ملکی ورکرز جاپان کی اباراکی کین ، نیگاتا کین ، ائی چی کین اور ناگاساکی کین کے مختص کئے  گئے زون میں ہی کام کے لئے بلائے جائیں گے ،۔
یاد رہے کہ
جاپان میں 2015ء کے ایک جائیزے کے مطابق  زرعی شعبے میں کام کرنے والے جاپانیوں کی ایک بڑی تعداد ضعیف لوگوں کی ہے ،
63 سال کی عمر سے لے کر 65 سال کی عمر کے 21 لاکھ لوگ زراعت کا کام کر رہے ہیں ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.