نیٹ سورس کازو: جاپان میں ٹریفک حادثات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ، اگلے سال جولائی سے ٹریفک سائین بورڈز میں انگلش والے سائین بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،۔
نیشل پولیس ایجنسی نے “سٹاپ “ اور “سلو ڈاؤن “ کے سائین بورڈز کا ایک نمونہ تیار کیا ہے جو کہ انگریزی اور جاپانی دونوں زبانوں میں ہے ،۔
غیر ملکیوں کے ملّوث ایسے حادثات جن میں انسانی جانوں کا ضیاں ہوا ، 2015ء میں ان حادثات کی تعداد 216 تھی اس سے پہلے 2012ء میں 178 افراد موت کا شکار ہوئے تھے ،۔
ٹوکیو اولمپک ، پارا اولمپک 2020ء میں جاپان امید کرتا ہے کہ غیر ملکی وزٹر لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں آئے گی ،۔
ایک اندازے کے مطابق کوئی دو کروڑ لوگوں کے انے کی توقع ہے ،۔
نئے سائین بورڈ اولمپک ویزٹرز غیر ملکی ڈارئیور لوگوں کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے ،۔
یاد رہے کہ اس وقت جاپان میں سٹاپ سائین (تومارے) بورڈز کی تعداد 1,700,000 عدد ہے ۔
اور
سلو ڈاؤں سائین بورڈ (سپیڈ اوتوسے) کی تعداد 1000 عدد ہے ،۔
ملک بھر سے ان سب بورڈز کو تبدیل کرنے میں کوئی ایک دہائی (دس سال) لگ سکتی ہے ،۔
موجودہ سائین بورذ کا ڈیزائین 1964ء میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک سے ایک سال پہلے 1963ء میں رواج دیا گیا تھا ۔