اعجاز بھنڈر ناگویا والے کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

چوھدری بہاول بخش ،
آف باسی والا ،۔
چوھدری بہاول سے میرا پہلا تعارف 1983ء میں ہوا ،۔
میں نے آٹو الیکٹریشن کا کام شروع کیا ہی تھا
کہ
کچھ دن بعد نیلے رنگ کا فورڈ ٹریکٹر ، جس کا رنگ مٹی دھول سے پھیکا پڑچکا تھا
میری ورکشاپ پر کھڑا ہوا ۔
ٹریکٹر میں نہ سیلف موٹر تھی نہ جنریٹر ، تو وائینرنگ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
کھے کھلے چہرے والا کرخت آواز کا ایک بندہ اترا اور مجھے کہنے لگا اس ٹریکٹر کو کنجی سے سٹارٹ کرنے والا بنانا ہے ،۔
یہ بندہ تھا چوھدری بہاول بخش آف باسی والا ،۔
اردو کا لفط ہنس مکھ چوھدری پر کم فٹ بیٹھے گا ، چوہدری کو آپ قہقہ مکھ کہہ لیں ،۔
نام تو چوہدری نے اپنا بہاول بخش بتایا تھا
اور چوہدری کا مجھے باسی والے کے ہر بندے نے بتایا ،۔
باسی والے کے جس بھی بندے نے بہاول بخش کا نام لیا
اس نے چوہدری بہاول ہی کہا،۔
اس زمانے میں چوھدری لفظ ابھی اتنا عام نہیں ہوا تھا ،۔
ہمارے قصبے میں بھی چیمہ جاٹوں میں صرف ذیلدار گھر ہی چوہدری کہلواتا تھا ،۔
دیگر چیمہ لوگ اپنے نام کے ساتھ چوھدری نہیں لکھتے تھے ۔
اسی طرح علاقے کے دیگر جٹ بٹر ، چٹھے ، بھنڈر بھی اپنے نام کے ساتھ چوھدری نہیں لکھتے تھے ،۔
لیکن باسی والا کے چوھدری بہاول کو سب چوھدری ہی کہتے تھے ،۔
چوھدری کے ٹریکٹر کو سیلف سٹارٹ کرنے اور اس کو چالو رکھنے میں چوھدری کے ساتھ ایسا تعلق بنا کہ چوہھدری کا تلونڈی میں اڈھ ہی خاور کی ورکشاپ بن گیا ،۔
پھر میں جاپان چلا آیا ، تھا کوئی رابطہ نہ رہا
ایک دفعہ 95ء میں ملاقات ہوئی وہی ہنس مکھ چہرہ وہ ی کرخت آواز سدا بہار جوان چوھدری بہاول ویسا ہی تھا
کہ جس کس بات کرکے بندہ اپنے پریشانیوں کو بھول جائے ،۔
بچوں کے ساتھ بچہ ، بڑوں کے ساتھ بڑا چوھدری بڑا ہی یار باش اور کھلے دل کا بندہ تھا ،۔
یہاں چھانگی کے شیر افگن ناگرہ سے بات چل رہی تھی کہ چوھدری کا ذکر نکل آیا
تو شیر افگن نے بتایا کہ چوہھدری کو پچھلے سال کا فوت ہو چکا ہے ،۔
بڑا افسوس ہوا ، پرانی یادوں کا ایک سلسلہ تھا ، ایک اپنایئت تھی ، ایک تعلق تھا ،۔
لیکن ساری زندگی یہی سوچتے گزر گئے کہ باسی والا کون سا دور ہے کسی دن جا کر چوہدری سے مل لیتے ہیں ،۔
چوہدری کے بیٹے تھے ، جو کہ عمر میں مجے سے چھوٹے ہیں ،۔ جن میں نہیں جانتا ،۔
اس لئے چوہدری کا افسوس کروں تو کس سے کروں ؟۔
اس لئے اج میں یہ پوسٹ لکھ کر اپ سب سے چوہدری بہاول بخش کا افسوس کرتا ہوں ،۔
اللہ تعالی چوھدری بہاول کو غریق رحمت کریں ، کہ چوہدری وہاں ہو گا تو جنت بھی قہقہوں اور چوھدری کے للکاروں سے گھونج رہی ہو گی ،۔
چوہدری کا ایک بیٹا یہاں جاپان میں ہوتا ہے ۔
ناگویا میں کہیں اعجاز بھنڈر ، لیکن میرے پاس نہ اس کوئی نمبر ہے نہ رابطہ ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.