جاپان میں کسی مشکل کے وقت اپ اپنا محل وقوع کیسے جان سکتے ہیں ؟

 

جاپان میں کسی بھی مشکل میں اپ پولیس یا کہ فائیر برگیڈ والوں کو فون کر کے اپنی مدد کو بلا سکتے ہیں ،۔

مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب اپ گھر سے باہر ہوتے ہیں اور اپ کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ اپ کس شہر ، گاؤں یا قصبے میں ہیں ،۔

یا کہ کسی جنگل ویرانے میں دور کھیتوں میں ، آپ پولیس یا کہ فائیر برگیڈ کو کیسے بتا سکتے ہیں کہ

اپ کی مدد کو کہاں پہنچا جائے ۔

یہاں تصویروں سے اپ کو بتانے کی کوشش کرتے ہیں ،۔

وینڈنگ مشین پر اس مشین کی جگہ کا ایڈریس لکھا ہوا ہوتا ہے ،۔ جو کہ کانجی میں لکھا ہوتا ہے ،۔
اس کے ساتھ ہی ایک فری ڈائل نمبر اور اس نمبر کے اوپر ایک نمر ہوتا ہے م،۔
فری ڈائل پر فون کر کے اوپر والا نمبر بتانے پر اس مشین کا ایڈریس پوچھا جا سکتا ہے ،۔

وینڈنگ مشین میں جہاں اپ کو بقایا ریزگاری ملتی ہے اس کے ساتھ  سٹکر یا کہ پلیٹ کی صورت میں  لکھا ہوا ملے گا جیسا کہ مندرجہ بالا تصویر میں اجاگر کر کے بتایا گیا ہے ۔

بجلی کے کھمبے ، جہان جہاں بھی ہون اس پر ایک نمبر لکھا ہوتا ہے ،۔ فائر برگیڈ یا کہ پولیس کو فون پر یہ نمبر بتانے سے پولیس اپ کا محل وقوع جان جاتی ہے ،۔

کھنبے پر انسانی قد سے تھوڑا اوپر لکھا ہوا ملے گا ، آپ کو سر اٹھا کر دیکھنا پڑے گا ،۔

ٹریفک سائینبورڈ پر اس کین کا لکھا ہوتا ہے اس کے نیچے دو یا ایک نمبر لکھا ہوتا ہے ، ایک سو دس پولیس کو یا کہ ایک سو انیس فائیر برگیڈ والون کو یہ نمبر بتانے سے متعلقہ لوگ اپ کا صحیح محل وقوع جان کر اپ کی مدد کو پہنچ سکتے ہیں ،۔

گاؤں قصبے یا شہر میں اس قسم کے پورڈ ا کہ ٹریف بورڈ پر اس شہر کا نام لکھا ہوتا ہے ،۔
یہ ایڈریس اپ کو یہ تو بتا سکتا ہے کہ اپ کس آبادی میں ہیں لیکن اس سے اپ کا صحیح محل وقوع نہیں جانا جا سکتا ،۔

سائین بورڈ پر یہ سٹکر سائین بورڈ کی جڑ کے قریب بھی ہو سکتا ہے ،۔ احیاط سے دیکھ لیں ،۔

دور دیہاتی علاقوں میں واٹر پمپ کے کمرے بنے ہوتے ہیں ، اس پر بھی ایک پلیٹ لگی ہوتی ہے ،۔ جس پر اس کا نمبر اور ایڈریس لکھا ہوتا ہے ،۔
عام طور پر یہ نمبر وقت کی دھول سے مٹ چکے ہوتے ہیں ،۔

واٹر پمپ والے کمرے کے قریب پھرنے سے امکان ہے کہ کوئی دیہاتی خود سے اپ کے قریب آ کر پوچھ سکتا ہے کہ
کوئی مسئلہ تو نہیں ہے ،۔
امید ہے کہ یہ پوسٹ اپ کے لئے کارآمد ثابت ہو ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.