نیٹ سورسز کازو: دو منزلہ بلٹ ٹرین جو کہ صرف جاپان کا ہی خاصہ ہے ، اس ڈبل ڈیکر بلٹ ٹرین کو 2020ء کے مالی سال یعنی کہ 2021ء کے مارچ کی 31 تاریخ تک ختم کر دیا جائے گا ،۔
ڈبل ڈیکر بلٹ ٹرین جس کا تکینیکی نام “ ای فور “ اس کی جگہ لینے کے لئے “ای سیون “ سیریز کی بلٹ ٹرین لائی جائے گی ،۔
ای سیون سیزیر اس وقت ٹوکیو سے کانازاوا ایشیکاوا کے روٹ پر چل رہی ہے م،۔
ای فور سیرز کی بلٹ ٹرین 1997ء توہوکو لائین پر متعارف کروائی گئی تھی ، اپنی مخصوص ناک کے ڈزائین کی وجہ سے جانی جانے والی ای فور سیریز کی بلٹ ٹرین 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ کی حامل تھی ،۔