جاپان کے کھانے سوشی کے روایتی ریسٹورینٹ سے ہٹ کر جدید ریسٹورینٹ جس کو “ کائی تن سوشی “ کہتے ہیں ،۔
یہاں آپ جدید اور قدیم کا خوبصورت امتزاج دیکھ سکتے ہیں ،۔
اپنی دھن میں مسلسل چلتی ہی چلے جانے والی کنوئیر بیلٹ ، جس پر رنگا رنگ دل کو لبھانے والے کھانے تیر رہے ہوتے ہیں ، ان کو دیکھ کر منہ میں پانی آ جاتا ہے ،۔
اگر اپ کی تمنا کا کھانا کنوئیر بیلٹ پر موجود نہیں ہے تو ؟
آپ کی ٹیبل کے سامنے سکرین لگی ہے ،۔ پاس ہی دلکش رنگوں میں چھپی ہوئی مینیو بھی پڑی ہے ،۔
مینو سے پسند کریں یا کہ ڈائیرکٹ سکرین کی مینو سے ،۔
اپ کا مطلوبہ کھانا ایک تیز رفتار ٹرین پر لدا ہوا اپ کے سامنے ہو گا۔،۔
اگر اپ کو تکنیک سے دلچسپی ہے ، یا کہ خوش رنگ اور خوش ذائقہ کھانوں کا شوق ہے
تو زندگی میں ایک بار ضرور سوشی کھانوں کے ریسٹورنٹ میں جا کر دیکھیں ،۔