ایسا بھی ہوتا ہے ، شائد صرف جاپان میں !،۔

ٹوکیو میں نہ صرف چور سائکل واپس کرتا ہے بلکہ مشورے بھی دیتا ہے ،۔

آپ نے سنا اور پڑھا ہو گا کہ ٹوکیو بنیادی طور پر جرائم سے پاک ،محفوظ شہر ہے ، تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے ،۔
جاپان میں قیام کے دوران اپکے ساتھ کسی ڈاکے ، چوری یا کہ لڑائی کی واردات ہونے کا امکان بہت ہی کم ہوتا ہے ،۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہاں جرائم ہوتے ہی نہیں ہیں ،۔
یہاں توکیو میں سائیکل کے چوری ہونے یا کہ گم ہونے کی واردات عام ہیں ،۔
پچھلے دنوں ایک ٹوئیڑ صارف کا سائیکل چوری ہو گیا ، لیکن اس کے لئے خوشی کی بات یہ ہوئی کہ جس طرح ایک دن اچانک اس کا سائیکل چوری ہوا تھا اسی طرح چند دن بعد اچانک سائیکل واپس بھی آ گیا ،۔
ناصرف سائیکل واپس آیا بلکہ اس میں چور کی طرف سے معذرت کے اظہار کا خط اور تحفے کے طور پر “میلون خربوزہ “ بھی ٹوکری میں پڑا تھا ۔
جاپان جہاں گرمیوں میں میلون خربوزے کا تحفہ کسی کے گھر مہمان جانے پر یا کہ ملنے والوں کو دینے کا عام رواج پایا جاتا ہے ،۔
سائیکل چور کی طرف سے لکھے گئے خط میں لکھا تھا
کہ
میں نے اپ کا سائیکل مستعار لیا تھا جو کہ واپس کر رہا ہوں ، بغیر اجازت سائیکل اٹھانے پر میں بہت معذرت چاہتا ہوں ،۔
میں تحفے میں ایک میلون خربوزہ چھوڑ رہا ہوں ، بہتر ذایقے کے لئے اس کو ٹھنڈا کر کے کھائیں ۔
میں ایک دفعہ پھر معذرت چاہتا ہوں کہ میں پہلے بھی ایک دفعہ آپ کا سائیکل لے کر چلا گیا تھا ، جب مجھے کام پر پہنچنے کی جلدی تھی ، میں نے اس وقت بھی معافی کا نوٹ لکھ کر سائکل واپس کی تھی ،۔
مذید تاکید

کہ
احتیاط کیا کریں یہ نہ ہو کسی دن اپ کی سائیل چوری ہو جائے ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.