شیبیا (ٹوکیو) میں بون اودوری کا انعقاد

شیبیا (ٹوکیو) میں بون اودوری کا انعقاد
اوبون ، اپنے بزرگوں کی روحوں کی رسپکٹ کا یہ فیسٹول جاپان میں کوئی پانچ سو سال سے ہر سال منایا جاتا ہے ،۔
رواج ہے کہ ان دنوں کمائی کے لئے دور بسے لوگ بھی اپنے ابائی گھروں کو پلٹتے ہیں ،۔ گھروں کی صفائی کی جاتی ہے بزرگوں کی قبروں کے کتبے چمکائے جاتے ہیں ،۔
بچوں کو اپنے بزگوں کی قبریں یاد کروائی جانے کی یہ ساری باتیں تو ہوئیں ایک سنجیدہ ٹاپک ۔
لیکن ان دنوں کی مناسبت سے لائیو ڈانس اور گانے بھی ہوتے ہیں ،۔
جن کو بون اودوری یعنی کہ ابون کے دنوں کا ڈانس کہتے ہیں ،۔
مختلف علاقوں میں اس فیسٹول کے منانے کے دن مخلتف ہو سکتے ہیں ،۔
لیکن “ یاگورا “ نام کے سٹیج پر ڈھول اور دیگر انسٹرومنٹ کے ساتھ میوزک بجانے والے اور یاگورا کے گرد ایک مخصوص تال ہر مخصوص ردھم کے ساتھ ڈانس سب ہی کرتے ہیں ،۔
تاریخ میں پہلی بار یہ بون ڈانس ٹوکیو کے فیشن سنٹر ، جوان نسل کے فیشن کے مکے میں یہ بون ڈانس ہونے جا رہا ہے ،۔
5 اگست ہفتے کی شام کو یہ ڈانس 109 نامی بلڈنگ کے سامنے ہو گا ،۔
ڈانس ساڑھے چھ بجے سے رات نو بجے تک جاری رہے گا ،۔
جاپانی ماتسوری کی روایت کے مطابق رنگا رنگ سٹال لگے ہوں گے جہاں مزے مزے کے کھانے ہوں گے ، تاکو یاکی ، یاکی سوبا اور کرا اگے ،۔
اگر اپ جاپان میں ہیں اور اپ کے حالات شیبیا پہنچنے کی اجازت دیتے ہیں تو؟
یوکاتا ، یا کہ جینبے پہن کر بون ڈانس میں شامل ہو کر ٹوکیو کا بون ڈانس انجوائے کریں ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.