گائیجن والدین کے جاپان برتھ بچے کے متعلق ۔

Khawar khokhar

خاور کھوکھر

ڈیسک رپورٹ : جاپان میں پیدا ہونے والے بچے کی والدین اگر غیر جاپانی ہیں تو اس بچے کو جاپانی کی نیشنلٹی نہیں ملے،۔ کیونکہ جاپان برتھ پلیس کی وجہ سے نیشنلٹی والے اصول کو نہیں اپناتا ہے ،۔
غیر جاپانی والدین وہ وہ بچہ جو جاپان میں پیدا ہوتا ہے ، اگر وہ بچہ اپنی پیدائش کے بعد 60 دن کے اندر جاپان چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اپ کو کچھی بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،۔
لیکن اگر اپ جاپان میں مقیم ہیں تو اپ کے بچے کو بھی وہی اسٹیٹس ملے گا جو کہ اپ کے ویزے کا اسٹیٹس ہے ،۔
اور بچے کی پیدائیش کے بعد بچے کے جاپان میں قانونی قیام کے لئے اپ کو کچھ قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے ،۔
اگر والدین کا اسٹیٹس ایجوکین کا ہے تو بچے کے لئے ایجوکین اپلائی کریں گے (انسپکٹر کی صوابدہ پر کم مدت کا ویزہ بھی مل سکتا ہے) ،۔
اور اگر والدین کا سٹیٹس ویزے کا ہے تو ویزہ اپلائی کریں گے ،۔
ویزے کے لئے کرنے والے ضروری اقدامات!،۔
جو کہ والدیں کو فوری اور ضروری کرنا ہوں گے ورنہ بچہ جاپان میں اوّر سٹے ہو جائے گا ،۔
نمبر ایک : چبے کی پیدائیش کے چودہ دن کے اندر اندر سٹی ہال جا کر بچے کی پدائش کو رجسٹر کروائیں ،۔
یہاں تین کاغذات ضرور وصول کریں ،۔
ا : برتھ رجسٹر کی رسید
ب: ریذیڈنس سرٹیفکیٹ (جیومین ہیو) جس میں سارے خاندان کا انداج ہو ۔
ت : اپنا رہائیشی ٹیکس کا سرٹیفکیٹ (شی مین زے نوزے شومین ) ،۔
نمبر دو : اپنے سفارت خانے جائیں ۔
جہاں بچے کی پیدائش کی اطلاع اور برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ بنوانے کا کام کریں ،۔
نمبر تین : ایمگریشن افس جائیں اور بچے کے ویزے کے لئے اپلائی کریں ،۔
یہاں بہت ضروری بات یاد رکھنے کہ یہ ہے کہ
اپ کو یہ سارے کام بچے کی پیدائیش کے بعد تیس دن کے اندر اندر کرنے ہیں م،۔
ورنہ اپ بہت سی دشواریوں میں گھر جائیں گے ،

1 comment for “گائیجن والدین کے جاپان برتھ بچے کے متعلق ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.