جاپان کا ایمرجنسی الرٹ سسٹم “ جے الرٹ “ کیا ہے ْ

جے الرٹ جس کو جاپانی میں زینکوک کے ہو سسٹم کہتے ہیں ،۔
J-Alert (全国瞬時警報システム Zenkoku Shunji Keihō Shisutemu)
ملک بھر میں ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو چوکنا کرنے ، اور ہنگامی حالات میں عوام کے روئے کو منظم رکھنے کے لئے یہ سسٹم جے الرٹ فروری 2007ء میں لانچ کیا گیا تھا ،۔
اس سسٹم میں سیٹلائیٹ سے لی گئی معلومات کو لاؤڈ سپیکر ، ریڈیو ، ٹیلی وژن ایم میل اور موبائل فون نیٹ ورک کے ذریعے سینکنڈوں میں پہنچانے کا انتظام ہے ،۔
اس سسٹم کے تحت ملنے ایمرجنسی الرٹ چار سیکنڈ سے بیس سیکنڈ تک ساری قوم تک پہنچایا جا سکتا ہے ،۔
سن 2019ء تک اس سسٹم کو ڈولپ کر کے اس دورانئے کو کم کیا جائے گا اور اس بات کا یقین رکھا جاتا ہے کہ ایمرجنسی الرٹ دو سیکنڈ میں ساری قوم تک پہنچایا جا سکے گا ،۔
جے الرٹ سسٹم کے ذریعے ایمرجنسی الرٹ پانچ زبانوں جاپانی ، انگریزی ،مینڈرین ، کورین اور پرتگالی میں جاری کئے جاتے ہیں ، سوائے موسمی الرٹ کے ۔
این ایچ کے جاپان کا قومی نشریاتی ادارے اور دیگر ٹیلی وژن نیٹ ورک ایک سیکنڈ مکیں ساری نشریات روک کر یہ الرٹ نشر کر سکتے ہیں ،۔
جے الرٹ زمینی ذرائع مواصلات اور خلائی سیارے کے کومبینیسن سے کام کرتا ہے ،۔
ذیل میں ایمج دیا جارہا ہے جس میں دیکھایا گیا ہے کہ مورخہ 29اگست 2017ء کے روز صبح ناتھ کوریا کی طرف سے چلائے جانے والے میزائل کے متعلق جے الرٹ نے کیسے کام کیا تھا ،۔

جے الرٹ کا گراف

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.