سابق فنانس منسٹر ، ناکاگاوا آپنے ٹوکیو والےگھر میں مرده پائے گئے هیں

نیٹسورس: ٹوکیو جاپان کے سابق فنانس منسٹر جناب ناکاگاوا شوایچی اتوار کے روز اپنے گھر میں فوت هو گئو هیں ـ ان کی موت کا وقت ایک اندازو کے مطابق هفتے کی رات گیاره بجے سے لے کر اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کو دوران کا هے ـ میٹروپولیٹین پولیس کے مطابق ناکاگاوا کی خودکشی کے امکانات بہت کم هیں کینکه اب تک ان کے گھر سے کسی بھی قسم کی کوئی خود کشی والی تحریر نهیں ملی ہے
اور قتل کے امکانات بھی اس وجه سے کم هوجاتے هیں که ان کے جسم پر کوئی زخم نهیں هے اور ناں هی کمرےمیں کوئی افراتفری یا بیرونی مداخلت کے نشانات هیں ـ
ناکاگاوا شوايجی پچھلی حکومت میں فنانس کے منسٹر تھے اور ان کی وجه شهرت یه بنی تهی که انہوں نے روم میں هونے والی ایک جی سیون کے فنانس منسٹروں کی کانفرنس میں ، ایک کانفرنس نشے کی حالت میں ایٹنڈ کی تھی ـ

اس ویڈو کی وجه سے انہوں نے شرمندگی میں وزارت سے استعفی دے دیا تھا ،جبکه اپوزیش پارٹی بھی اس بات کا تقاضا کر رهی تھي
٥٦ ساله ناکاگاوا سونے کے لیے نیند کی گولیاں لیا کرتے تھے ، پولیس کا کہنا ہے که وھ اس بات کی تحقیق
کررهےهیں که ان کی موت کی وجه اورنیند کی گولیوں کا کوئی تعلق هے یا نهیں ـ
ناکاگاوا نے اپنے پس ماندگان میں ایک ٢٥ ساله بیٹی اور ایک ١٧ ساله بیٹا اور بیوھ چھوڑی هیں

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.