گنماں کین پولیس سے گائیجین ہتھکڑی سمیت فرار ،۔

نیٹ سورسز: گمناں کین اویزمی شہر میں پولیس نے ایک ویت نامی باشندے کے وارنٹ جاری کئے ہیں ،۔
اکتیس سالہ ویت نامی باشندہ جس کا نام نیگیون وان ہائی بتایا جاتا ہے ،۔
جمعرات دوپہر گنماں کین اوزمی کی پولیس نے ایک ڈینٹ پڑی کار کو مشکوک جان کر کھڑا کیا ، جس کو ویت نامی باشندہ چلا رہا تھا ،۔
باڈی چیک کے دوران ویت نامی باشندے نے پولیس والے کو کاٹ کھایا ، جس سے پولیس افسر معمولی زخمی ہوا ،۔
گرفتاری کے دوران ابھی جب کہ ملزم کو ایک ہی ہاتھ میں ہتھکڑی لگی تھی ،ملزم رسی چھڑا کر کر بھاگ نکلا ،۔
اویزمی پولیس نے ایک سو ستر کی نفری کے ساتھ ملزم کی تلاش مہم شروع کردی ہے ،۔
ملزم کا حلیہ ،اس کا قد کوئی ایک سو چھیاسٹھ سینٹی میٹر ہے اور اس کے ایک بازو پر ٹاٹو بھی بنے ہوئے ہیں ،۔ فرار کے وقت ملزم ایک کالے ٹراؤزر میں تھا ، اوپری بدن سے ننگے اس ملزم کو ایک ہاتھ میں ہتھکڑی بھی لگی ہوئی تھی ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔