جاپان میں اگر آپ کا پرس ، بٹوا گم ہو جاتا ہے تو ؟
بٹوا گم ہونے پر آپ کو کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں ؟
اج اس بات پر بتانے کی کوشش کی جائے گی ،۔
جاپان ایک محفوظ ملک ہے ،۔ یہان جرائم کی شرح بہت کم ہے ،
لیکن انسانی معاشرت کے مسائل یہاں بھی ہوتے ہیں اور جب ہوتے ہیں تو اپ کی زندگی میں افراتفری ضرور لاتے ہیں ،۔
یاد رکھیں ، کہ اگر اپ کا بٹوا گم ہو جاتا ہے تو اپ کے بٹوے کے ملنے کے چانسز بھی ہیں
لیکن بہتر ہو گا میں اپ کو وہ باتیں ہی بتاؤں جو کہ اپ کو اس بات کے یقین کے ساتھ یاد رکھنی ہیں کہ بٹوا واپس نہیں ملے گا ،۔ بٹوا کنوئیں میں گر گیا ہے ،۔
ہو سکتا ہے آ پ کے بٹوے میں بہت بڑی رقم ہو
کہ
ہم دیسی لوگوں کی گم ہونے والے رقم اور دوستوں کو بتائی جانے والی رقم کی مقدار میں بہت فرق ہوتا ہے م،۔
اس لئے اپ کی بہت بڑی رقم بھی چلی گئی ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ ، ریزیڈنس کارڈ ،۔
ڈرائیونگ لائیسنسن ، اے ٹی ایم کارڈ ، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ بھی ہوں گے ،۔
اگر اپ کفائیت شعار ہیں تو اپ کے پاس بہت سے پوائینٹ کارڈ بھی ہوں گے ،۔
جاپان جہاں آپ کے کام بغیر روکاٹ کے روٹین کے ساتھ ہو رہے ہوتے ہیں ،۔
یہاں بٹوا گم جانے پر معاملات روٹین سے ہٹ کر ہوں گے ،۔
میں اپنی کم علمی کی معذرت چاہوں گا کہ اپ کو صرف کاغذات کی ریکوری کا ہی بتا سکتا ہوں،
اپ کی گم ہو جانے والی رقم کی باریابی کا طریقہ نہیں بتا سکتا ،۔
کہ ایک یہی علم ہے جو میں خود بھی حاصل نہیں کر سکا کہ پیسے کیسے کمانے ہیں ،
اس لئے
یاد رکھنے کی ضروری ٹپس ۔
آپ کو کم از کم ایک پورا دن کام سے چھٹی لینی ہو گی ، آپ کے کاروبار کی نوعیت پر زیادہ دن بھی لگ سکتے ہیں ،۔یہ کام
فون پر نہیں ہو سکیں ،۔
پولیس میں جا کر رپورٹ کریں ، بہت توجہ کے ساتھ صحیح بات باتیں ، مبالغے سے کام نہ لیں ،۔
پولیس سے کوریکٹ ڈاکومنٹ حاصل کریں ، صرف واردات نمبر ہی نہیں بلکہ ایمگریشن کو دیکھانے کے لئے ہیگائی تودوکے کا کاغذ بھی حاصل کریں ،۔
آپ کو نئے کارڈ کے اجراء کے لئے کچھ اضافی کیش کی بھی ضرورت ہو گی وہ ساتھ رکھ لیں ،۔
کرنے کے کام
سب سے پہلے تو اپ اپنے نزدیکی کوبان (پولیس چوکی) جائیں ، جہاں آپ نے اپنے گمشدہ چیزوں کی تفصیل بتانی ہے ،۔
پولیس والے اپ سے گم ہونے والی چیزوں کی تفصیل ، گم ہونے والی جگہ اور وقت کا پوچھیں گے ،۔
آپ کے گم ہو جانے والے بٹوے میں موجود کرنسی کی مقدار میں مبالغہ نہ کریں ۔
اپ کو اپنی شناخت بھی کروانی ہو گی ،۔
اگر اپ اچھی طرح جاپانی بولنے سے قاصر ہیں تو بہتر ہے کہ کسی جاپانی بولنے والے دوست ، کرم فرما ،ساتھی کو ساتھ لے جائیں ،۔
پولیس والے اپ کو ایک نمبر ،واردات نمبر دیں گے اس کو سنبھال کر رکھنا ہے
کہ اگر اپ کا بٹوا مل جائے تو اس کی سپرد داری کروانے کے لئے یہ نمبر ضروری ہو گا ،۔
یہاں پولیس والوں کا رویہ تعاون کرنے والا نہیں بھی ہو سکتا ،۔
آپ کو خود سے اصرار کر کے ایمگریشن کو دیکھانے والا ہی گائی تودوکے کا سرٹیفکیٹ لینا ہے ،۔
دوسرا ضروری کام آپ کو یہ کرنا ہے کہ اپنے بنک میں فون کرکے ان سے اپنے کارڈ بند کروانے ہیں کہ اگر اپ کا بٹوا چوری ہو چکا ہے تو چور اپ کے کارڈ استعمال کر کے چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں کا نقصان پہنچا چکے ہوں گے م،
جاپان میں سارے ہی بنکوں کی 24 گھنٹے کام کرنے والی فون لائین ہاٹ لائین دستیاب ہیں ،۔
اپ اپنے بنک کا نمبر تلاش کر کے جتنی جلدی ہو سکے ان کو اطلاع کر کے کارڈ بند کروائیں ،۔
اس کے بعد بنک کے کام کے وقت کے دوران بنک جا کر اپنا کارڈ اپلائی کریں ،۔
جاپان میں بنکوں کے کام کے اوقات 9 بجے سے سپہر 3 بجے تک ہوتے یں ،۔
کارڈ ری ایشو کرنے کی ایک فیس ہے جو کہ اپ کو ادا کرنی ہو گی ،۔
مختلف بنکوں کی فیس مختلف ہے
یہ فیس 500 ین سے لے کر کئی ہزار ین تک بھی ہو سکتی ہے ،۔
اپ کے بٹوے میں اپ کا ریزیڈنس کارڈ بھی گم ہو چکا ہے جو کہ صرف ایمگریشن آفس سے ہی بن سکتا ہے ،۔
اس کے لئے اپ کو اپنا پاسپورٹ ساتھ لے کر ایمگریشن جانا ہو گا،۔
یہاں پولیس سے لیا ہوا واردات نمبر کافی نہیں ہو گا امگریشن انسپکٹر اپ سے ہیگائی تودوکے کے سرٹیفکیٹ کا مطاللبہ کرئے گا ، اس لئے یہ کاغذ ساتھ ہونا چاہئے ،۔
یاد رہے
جاپان میں اپ کے چیخنے چلانے سے ، غصہ کرنے سے اپنی شکائت کی تکرار کرنے اپ کا کچھ فائدہ نہیں ہو گا،
عملے کو تنگ کرنے سے اپ خود پریشانی کا شکار ہو سکتے ہیں ،۔
میری نظر میں ایسے کیس بھی ہیں
کہ ایمگریشن افسر کے ساتھ سلیقے سے بات کرنے پر بغیر ہیگائی تودوکے کے سرٹیفکیٹ کے صرف واردات نمبر پر بھی ریزڈینس کارڈ ایشوا ہوا ہے ،۔
گاڑیوں کے کاروبار والوں کے لئے ایک ٹپ
اگر اپ کے بیگ میں گاڑیون کے کاغذات گم ہو گئے ہیں تو
زیادہ مظلوم بنے کی کوشش کرنے کی بجائے ، جن فاڑیون کے کاغذات گم ہو گئے ہیں ان گاڑیوں کے چیسز نمبر (شاھ تائی بانگو) لے کر ریکون آفس چلے جائیں ۔
وہ اپ کو مقررہ فیس لے کر “گینزائی شو “ ایشو کر دیں گے
گینزائی شو کی شرط ہوتی ہے کہ اپ کو ایک ماھ کے اندر اندر گاری کو شاکین لگوانے ہوتے ہیں ورنی گیزائی شو ضائع ہو جاتی ہے اور دوباری ایشو بھی نہیں ہوتی ،۔
لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،۔
اپ اس گینزئی شو سے مذید فیس ادا کر کے ایکسپورٹ ماشو بنوا سکتے ہیں ،۔
جس کو اپ ماشو شو میں بھی کنورٹ کروا سکتے ہیں اور اپنی گاڑی ، ٹرک کو جاپان سے ایکسپورٹ بھی کر سکتے ہیں ،۔
************
امید ہے کہ یہ معلومات اپ کے کام آئیں گی۔
آپ سب کا مخلص خاور کھوکھر