ظاہر افریدی صاحب جو کہ یہان جاپان میں این ایچ کے میں پروگرام مینجر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں انہون نے اپنے قیام جاپان کے دوران جاپانی تاریخ پر تحقیق کر کے اردو میں ایک کتاب مرتب کی ہے ،۔
ویسے تو اس کتاب کا سارا مواد روزنامہ اخبار اور اردو کے انسائکلو پیڈیا پر شائع ہو چکا ہے
،۔
آپ افریدی صاحب کی تاریخ جاپان روزنامہ اخبار کی پرانی تحاریر سے سرچ کر کے پڑھ سکتے ہیں ،۔
لیکن بہرحال کتاب پڑھنے کا ایک الگ مزہ اور تاثر ہوتا ہے ، خاس طور پر جو لوگ تحقیق و تخلیق سے تعلق رکھتے ہیں ،۔