ٹوکیو ہانیدا ائیر پورٹ پر کتے نے ترتھلی مچا دی ۔

نیٹ سورسز کازو : پیر کے روز یہان ٹوکیو کے ہانیدا ائیر پورٹ پر ایک کتے نے ترتھلی مچا دی ، ۔
ائیر پورٹ کے اندر صبح کے ساڑھے اٹھ بجے، یہ کتا ٹوکری سے بھاگ نکلا تھا،۔
کتا ہانیدا کے رن وے پر دوڑ نکلا ، جس کی وجہ سے چار رن وے کوئی چھ منٹ کے لئے بند کرنے پڑے ،۔
مذکور کتا کوئی چھ منٹ تک ایک سے دوسرے رن وے پر عملے کی دوڑیں لگواتا رہا ، عملہ کتے کو گھیر کر عمارتی سائڈ میں لے گیا جہاں کوئی چالیس منٹ کی جدجہد کے بعد اس کو قابو کر کے منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ،۔
یہ کتا ہانیدا سے ناھا (اوکی ناوا) کے لئے کارگو کیا گیا تھا ،
اس بھاگ دوڑ سے درجن بھر سے زیادہ فلائیٹس ڈسٹرب ہوئیں اور ہزاروں لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑی ،۔
کئی گھنٹوں تک جاپان ائیر لائین کا عملہ مسافروں سے معافیاں مانگتا رہا ،۔
لوڈنگ کے دوران ٹوکری کھلنے سے بھاگ نکلے جانور کے متعلق ائیر پورٹ کے ذمہ دار لوگ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایسا کسی کارکن کی غلطی سے ہوا ہے یا کہ لوڈنگ کے پراسس میں کوئی خامی ہے ؟۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.