نیٹ سورسز کازو : جاپانی سائینسدان جنیاتی چارٹ میں تبدیل کر کے ایسی حیرت ناک مرغی تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، جس کے انڈے میں مہلک بیماریوں دوا ہو گی ،۔
کینسر ، ہیپاٹائیٹس پر آنے والے میڈکل کے خرچ میں انتہائی کمی ہو جائے گی ،۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈسٹریل سائینس اینڈ ٹیکنالوجی (AIST) کے سائنسدانون نے بیماریوں کے خلاف مدافعت کرنے والی انینٹرفورن بیٹا پروٹین کو مرغے اور مرغی کے بیضے میں داخل کرنے کی کامیابی حاصل کر لی ہے ،۔
جنیاتی موڈیفائی طور پر تیار کی گئیں چار مرغیاں اس وقت انسٹیٹیوٹ کے پاس ہیں ،۔
جو کہ ہر روز انڈہ دے رہی ہیں ،۔
ان مرغیوں کے انڈوں کی تاثیر کو اگر اسان الفاظ میں تو اس طرح ہو گی کہ جیسے بیمار جسم میں بیماری کے خلاف مدافعت کرنے والے جراثیم داخل کر دئے جائیں جو کہ بماری پر اندر سے حلمہ آور ہو کر بیماری کو ختم کردیں گے ،۔