اپنی بیٹی پر تشدد کے مرتکب کو سات سال قید کی سزا ،۔

نیٹ سورسز ایتاکورا : جاپان شیزوکا کی ڈسٹرک کورٹ نے چوبیس سالہ باپ کو دو ماھ کی بیٹی پر تشدد کرنے کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے ،۔
واقعات کے مطابق شیزوکا کین کے نامازو شہر کا رہایشی فومیا دسمبر دوہزار سولہ میں اپنی دو ماھ کی بچی کو لے کر ہسپتال پہنچا ، اس نے ہسپتال کے عملے کو بتایا کہ بچی گر کر بے ہوش ہو گئی ہے م،۔
ہسپتال میں بچی تین دن بعد بے ہوشی کی حالت میں ہی چل بسی ،۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ بچی کی موت حادثاتی طور پر گرنے سے نہیں بلکہ تشدد سے ہوئی ہے ،۔
چائلڈ ویلفئیر والوں کی اطلاع پر
پولیس نے فومیا کو گرفتار کر لیا ، فومیا نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا کہ وہ بچی کے رونے سے بہت زیادہ ڈسٹرب ہو گیا تھا ، اس نے بچی کو گھٹنوں سے پکڑ کر اس کا سر کئی دفعہ فرش پر مارا ، جس سے بچی بے ہوش ہو گئی تھی ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.