چاند گرہن ۔ بلیو بلڈ مون ۔

نیٹ سورسز ایتاکورا   :  اکتیس جنوری دو ہزار آٹھ کی شام کو یہاں جاپان میں چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا ،۔
اس دفعہ کا یہ چاند گرہن کوئی عام گرہن نہیں ہے ،۔
ماہرین نے اس گرین کو “ سپر بلیو بلڈ مون “ کا نام دیا ہے ،۔
اس دفعہ چاند ، زمین کے بہت قریب ہو گا ، جس کی وجہ سے چاند نیلا نظر آئے گا ، لیکن گرہن بھی شروع ہو جانے کی وجہ سے چاند سرخی مائل ہوتا ہوا صبح کے سورج کی طرح دہکتا ہوا نظر آئے گا ،۔
زمین پر بسنے والوں نے ایسا چاند گرہن ڈھائی سو سال پہلے دیکھا ہو گا ،۔
اسٹرونومی کے ماہرین کے مطابق ایسا ہونا صدیوں میں ایک دفعہ ہی ہوتا ہے ،۔
جاپان میں اکتیس جنوری کو مطلع صاف ہو گا
اور جاپان میں بسنے والے لوگ اس چاند گرہن کو اکتیس جنوری کی شام سات بج کر اکیاون منٹ سے شروع ہوتا دیکھ سکیں گے ،۔
یہ گرہن کوئی ایک گھنٹا جاری رہے گا ،،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.