دو ہزار سترہ کے اسائلیم سیکرز میں سے صرف بیس خوش قسمت ۔
ایک جائیزے کے مطابق جاپان میں سال دو ہزار سترھ میں 19628افردا نے سیاسی پناھ کی درخواست گزاری ہے ،۔
درخواست گزاروں کی یہ تعداد اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے کہ اس سے پہلے کبھی بھی جاپان میں اتنی تعداد میں لوگوں نے سیاسی پناھ نہیں مانگی ،۔
دوہزار سترہ کے درخواست گزاروں میں سے صرف بیس افراد کے کیس پاس ہو کر ویزے کے لئے کوالیفائی ہوئے ہیں ،۔
اسائیلم سیکرز کے پاس ہونے والے بیس کیسوں میں سے سات کیس مسلم ممالک سے ہیں ، مصر اور افغانستان سے بلترتیب پانچ اور دو افراد کے کیس پاس ہوئے ہیں ،۔ اور پانچ افراد سری لنکا کے ہیں ،۔
باقی کے آٹھ افراد کی قومیت کو افشاء نہیں کیا گیا ، کیونکہ،صرف قومیت کے ظاہر ہونے سے افراد کی شناخت ہو جانے کا خدشہ ہے ،۔
دوہزار سترہ میں درخوست دینے والوں میں سب سے زیادہ تعداد فلپائین کے لوگوں کی تھی اس کے بعد ویت نام اور سری لنکا کا نمبر آتا ہے ،۔
یاد رہے کہ سال دو ہزار سولہ میں اٹھائیس لوگوں کے کیس پاس ہوئے تھے ،۔
جاپان اگر چہ گھٹتی ہوئی ابادی کی وجہ سے لیبر کی شارٹیج کا شکار ہے ، اس کے باوجود سیاسی پناھ کے کیسوں پر بڑی باریک بینی سے غور کرتا ہے ،۔
سیاسی پناھ کی درخواست کے بعد زیر غور لوگوں میں سے اہل لوگوں کو کام کی اجازت مل جاتی ہے ،۔