پولن (کافون الرجی) کی پرکھ کرنے والے ایک ہزار روبوٹ تعینات ،۔
نیٹ سورسز ایتا کورا: جاپان چیبا کی ایک کمپنی نے پولن کا سراغ لگانے اور فضا میں پولن کی مقدار ماپنے والے ایک ہزار روبوٹ تیار کئے ہیں ،۔
اس روبوٹ کو “پولن روبو “ کا نام دیا گیا ہے ،۔ پولوروبو پندرہ سینٹی میٹ ڈایا گرام کا انسانی شہرے سے مشابہہ روبوٹ ہے ،۔
جس میں انکھوں ، منہ اور ناک کی جگہوں پر سینسر لگائے گئے ہیں ،۔
پولن روبو کے ایک ہزار یونٹ جاپان بھر میں مختلف مقامات پر تعینات کر دئے جائیں گے ، جہاں سے یہ روبوٹ فضا میں موجود پولن کا ڈیٹا مرکزی کمپیوٹر کو بھیجنا شروع کر دیں گے ،۔
پولن روبو تیار کرنے والی کمپنی ویدھر نیوز کے مطابق موسم بہار سے پہلے کی پولن شروع ہو چکی ہے جو کہ مارچ کے آخر تک اپنے جوبن پر پہنچ جائے گی ،۔
پولن روبو کے ناک منہ اور انکھوں کے سنسر ، فضا میں موجود پولن کی مقدار میں کمی اور بیشی سے رنگ بدلتے ہیں ،۔
ان بدلتے رنگوں کے ڈیٹا کو مرکزی کمپیوٹڑ وصول کر کے عام فہم زبان میں موسم کے حال کے ساتھ میڈیا پر نشر کیا جائے گا ،۔