ولینٹائین ڈے کے تحفے نے مصیبت میں ڈال دیا،۔

ولینٹائین ڈے کے تحفے نے مصیبت میں ڈال دیا،۔
یہاں جاپان میں ولینٹائین ڈے پاکستان سے مختلف ہوتا ہے ،۔
یہاں ولینٹائین ڈے پر خواتین ،اپنے پسندیدہ مردوں کو چاکلیٹ کا تحفہ دیتی ہیں ،۔
عام طور پر ولنٹائین ڈے پر دئے جانے والے چاکلیٹ پیکٹوں میں بند ،طرح طرح کے خوبصورت ڈبوں میں فروخت کے لئے رکھے ہوتے ہیں ،۔
جن کو خرید کر خواتین اپنے پسندیدہ مردوں کو تحفہ کرتی ہیں ،۔
ولنٹائین ڈے پر بہت سی خواتین چاکلیٹ کو خود تیار کرکے تحفہ تیار کرتی ہیں ،۔
خام مال میں چاکلیٹ مارکیٹ سے لے کر ، اس چاکلیٹ کو دل کی شکل دینا ایک عام رواج ہے ،۔
آرٹ کی دل داہ یا کہ تخلیقی ذوق رکھنے والی خواتین
ایسے ایسے ڈزائین میں تیار کرتی ہیں کہ تحفہ وصول کرنے والا مرد جب پیکٹ کھولتا ہے تو اس کا دل خوش ہو جاتا ہے ،۔
ایسی ہی ایک تخلیقی ذوق والی خاتون کا محبوب اپنی گرل فرینڈ کو ملنے ٹوکیو سے اوساکا گیا تھا ،۔
یہ مرد جو کہ ٹوکیو کے نواحی علاقے میں مکینک کا کام کرتا ہے ،۔
اوسکا سے واپسی پر جہاز پر سوار ہونے سے پہلے کے سیکورٹی چیک میں بندہ پھنس گیا کہ اس کے سامان میں خطرناک چیزوں کی نشاندہی ہوئی ،۔
سیکورٹی والوں نے بندے کو سائیڈ پر لگا کر اس کا سامان دوبارہ سہہ بارہ ایکسرے مشین سے گزارا ، سوٹ کیس کو کھول کر اس میں سے ایک ایک چیز نکال کر چیک کی گئی ،۔
بندہ پریشان تھا کہ ہوا کیا ہے ،۔
اس کو بتایا گیا کہ تمہارے سامان میں خطرناک چیز ہے جس سے جہاز اغوا کیا جا سکتا ہے ،۔
باری باری ہر چیز کو چیک کرتے ہوئے جب انہوں نے ولینٹائین ڈے کے تحفے والا پیکٹ کھولا تو اس میں کچھ اس طرح کی چیزیں نکلی ،۔

چاکلیٹ سے بنے چابی پانے اور پلاس ، بندے کی محبوبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ نہیں ؟

سیکورٹی والوں کو یقین دلانے کے لئے اس بندے کو ایک چابی کے چک مار کر ثبوت دینا پڑا کہ یہ اصلی والے اوزار نہیں ہیں جن سے میں کوئی مہارت دکھا کر جہاز کو اغوا کر لوں ۔

یہ تو بس چاکلیٹ سے بنے ہوئے شہکار ہیں ،۔
جو میری محبوبہ نے مجھے حیران کر نے لئے بنا کر دئے ہیں ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.