سڑک کی سطح پر اشارے پروجیکٹ کرتی ہوئی گاڑی ۔
نیٹ سورسز کازو: میتسبشی الیکٹرک کارپوریشن نے ایک نئی ٹیکنالوجی ڈویلپ کی ہے جس میں ایل ای ڈی کے پروجیکٹر کے ساتھ سڑک سطح پر سائین جھگمگا جائیں گے ،۔
سڑک کی سطح پر پروجیکٹ سے جگمگانے والے یہ سائین گاڑی کے نزدیک کے راہگیروں اور دیگر گاڑیوں کو اگاہی دینے کے لئے ہوں گے کہ گاڑی اگلے مرحلے میں کیا ٹرن لے رہی ہے ،۔
مٹسوبشی الیکٹرک کمپنی کے ڈزائین سنٹر کے ترجمان نے بتاتا ہے کہ سڑک کی سطح پر سائین پروجیکٹ کرنے کی تکنیک پر بہت عرصے سے کام ہو رہا تھا ،۔
اس تکنیک کا مظاہرہ پچھلے سال اکتوبر میں ہونے والے ٹوکیو موٹر شو میں بھی کیا گیا تھا ،۔
موٹر شو میں ایک پیٹرن کو سڑک پر اجاگر کر کے اس کو جگمگایا گیا تھا ، اب اسی تکینک پر بنائی گئی پروجیکشن متسوبشی کی نئی گاڑیوں میں لگائی گئی ہے ،۔
مثال کے طور پر اگر گاڑی نے دائیں مڑنا ہو گا تو ایک تیر کا نشان گاڑی کی دائیں طرف سڑک پر جلنے بجھنے لگے گا ،۔
یا کہ اگر کوئی راہگیر دروازے کے قریب سے گزرتا ہے، جہان کہ دروازہ کھلنے پر اس کو لگ سکتا ہو ، وہاں بھی سڑک پر سفید سائین جگمگانے لگیں گے ،۔
مندرجہ ذیل میں ایک ویڈیو دیا جا رہا ہے جس میں سڑک کی سطح پر جگمگاتے سائین دیکھے جا سکتے ہیں ،۔