اس ویڈیو میں اپ جاپان بھر کے مشہور اور خوبصورت مقامات کے ساکورا موسم کا نظارہ کر سکتے ہیں ،۔
جاپان میں ہر موسم کا ایک الگ رنگ ہوتا ہے ۔ سردیوں میں پہاڑ سفید رنگ اوڑھ لیتے ہیں ، تو بہار میں ساکورا کی وجہ سے گلابی ، بہار میں خوبانی پر بھی رنگ ہوتا ہے ،۔ خوبانی کے پھول کئی رنگ میں ہوتے ہیں ، یہ سب رنگ جاپان کے پہاڑوں پر نظر آتے ہیں ،۔
گرمیاں ، ہلکے سبز رنگ سے شروع ہو کر گہرے سبزرنگ میں رنگی جاتی ہیں ،۔
خزاں کے موسم میں جاپان کے پہاڑوں کا رنگ دیکھنے والا ہوتا ہے ،۔
ہمارے یہاں شادیوں پر پکنے والے میٹھے چاول جن کو متنجن کہتے ہیں ،۔ خزاں میں جاپان کے پہاڑ متنجن کا رنگ لئے ہوتے ہیں ،۔
درختوں کا ایک جھنڈ دھکتے ہوئے سرخ لوہے کا رنگ لئے ہوتا ہے تو ساتھ والا جھنڈ سونے کے رنگ کو شرماتا ہوا پہلا رنگ لئے ہوتا ہے ،۔
کچھ جھنڈ ہلکی سبز اور کچھ گہرے سبز نظر آ رہے ہوتے ہیں ۔
جاپان میں پہار کا موسم ہے ، دریا کے کنارے سرسوں پھولی ہوئی ہے ،۔ ہر طرف خوشبو پھیلی ہوئی ہے ،۔