نیٹ سورسز کازو : جاپانی گورنمنٹ جو کہ 2020ء کے ٹوکیو اولمپک میں کوئی 40 ملین فارن وزٹرز کی امید کر رہی ہے ،۔
وہیں جاپان میں داخل ہونے والے وزٹر کو ویزا دینے کے اصول بھی تبدیل ہوئے جا رہے ہیں ،۔
جاپانی حوکموت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2019ء کے مالی سال سے ایسے فارن وزٹرز کو انٹری نہیں دی جائے گی جو ماضی میں ہسپتال سے علاج کروا کے پیسے دئے بغیر کھسک گئے ہوں گے ،۔
یہان جاپان میں ہونے والے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 2015ء کے مالی سال میں علاج کروانے والے 35 فیصد غیر جاپانی لوگوں نے بل کی ادائیگی نہیں کی تھی ،۔
جاپان کی انٹری کے لئے ہو سکتا ہے کہ ٹریول انشورنس کو ضروری قرار دے دیا جائے ، کیونکہ اولمپک کے دوران جاپان کی سیر کو انے والے ٹورسٹوں کی بھیڑ میں سیکنڑوں یا ہزاروں لوگ طبیعت کی خرابی یا کہ حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں ،۔
ایک ٹریول انشورنس خود وزٹرز لوگوں کے لئے بہتر ثابت ہو گی ،۔
یاد رہے کہ اس طرح کا قانون برطانیہ میں پہلے ہی سے موجود ہے ، برطانیہ میں ہسپتال کا بل 500 یا زیادہ پونڈ کے ادا کئے بغیر ملک چھوڑ جانے والے غیر برطانوی مسافر کو اگلے دفعہ ائیر پورٹ سے ہی ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے ،۔