عید الفطر 2018ء جاپان م،۔

عید الفطر 2018ء جاپان م،۔

Khawar khokhar

خاور کھوکھر

اس سال جاپان میں عید جمعہ کے دن کی بنی ،29 روز کے رمضان کے بعد ،۔ اس سال عید سے ایک دن پہلے جاپان کے معروف میڈیا پرسن ، ملنسار شیخ اختر صاحب دنیا سے گزر گئے ،۔
سب سے پہلے شیخ صاحب کی رحلت کی خبر راشد صمد نے لگائی ،اس کے بعد حافظ شمس کی فیس بک وال پر اس کا ذکر ہو ا ۔
شیخ صاحب ٹوکیو کے کسی ہسپتال میں دل کے عارضے کے باعث اللہ کو پیارے ہو گئے ،۔

سیخ اختر کی رحلت کا سن کا بڑا دکھ ہوا ، شیخ صاحب سے میری زیادہ میل ملاقات تو نہ رہی لیکن جب بھی ملے بڑے تپاک سے ملے ۔ شیخ صاحب کا تعلق پاکستان میں کراچی سے تھا ، یہان جاپان میں عرصہ تیس سال سے زیادہ سے مقیم تھے ،۔
میں ان کے کسی رشتے دار یا کہ اولاد کو بھی نہیں جانتا تھا اس لئے میں نے راشد صمد کو فون کر کے اس کے ساتھ اپنے دل میں اٹھنے والے افسوس کو شئیر کیا ، ۔ راشد بھی شیخ صاحب کی اچانک موت سے بڑا غمگین تھا ،۔
دوسری غمناک خبر تھی ملک امتیاز صاحب کے جوان سال بیٹے کی مہلک بیماری کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے اچانک جاپان واپسی اور ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی ، ساتھ میں خوبصورت اور زندگی سے بھر پور جوان کی فوٹو بھی لگی تھی دل سے دعا نکل کہ اللہ تعلی بچے کو شفا کاملہ عطا فرمائیں ،۔
عید کی نماز کے بعد تاتے بیاشی والے اعظم ٹریڈنگ والے خرم سندھو اور افتخار کے ساتھ ان کے کائی تائی یارڈ پہ چلا گیا جہان انہوں میوے اور مربے والا کاسٹرڈ اور چھولے بڑے بنائے ہوئے تھے ، حاجی اعظم سے بھی ملاقات ہو گئی ان کا مزے دار کھانے کا شکریہ ادا کیا ،۔
شام کا کھانا اباراکی کین کے شہر باندو میں چسکا ریسٹورنٹ پر کھانے گئے ، تاتے بیاشی سے ساتھ گئے ساتھیوں (شیر افگن ناگرہ اینڈ کمپنی ) کے ساتھ جب ریسٹورینٹ میں داخل ہوئے تو یہاں ریسٹورینٹ کے مالک ملک امتیاز صاحب جن کا بیٹا بیمار ہے ، ان کے پاس میرے عمر جاپان کے چیدہ چیدہ لوگ ظہر دانش ، نعیم خان ، حافظ شمس، احمد سیعد بھٹی ،شہزاد بہلم اور شیرو اور زبیر بھی بیٹھے ہوئے تھے ،۔
یہ لوگ شیخ صاحب کو یہاں اباراکی کے قبرستان میں دفن کر کے ملک امتیاز کے ساتھ بچے کی مزاج پرسی کے لئے آئے ہوئے تھے ،۔
سب لوگ بڑے تپاک سے ملے ، حافظ شمس کے ساتھ شیخ اختر کی اچانک موت کا افسوس کیا ،
لیکن نامعلوم کیا بات تھی کہ شیرو ، زبیر اور بہلم بغیر ہاتھ ملائے ، بغیر ملے مجھے دیکھ کر بس نکل کر چلے گئے ،۔
ہو سکتا ہے ، ان کے دل میں کوئی گلے شکوے ہوں ؟
یہیں معلوم ہوا کہ ملک امتیاز کے بچے کو کینسر ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ریوکور ایبل ہے ،۔
اپ سب قارئین سے اپیل ہے کہ ملک صاحب کے بچے کی صحت یابی کی دعا کریں اور جو لوگ بغیر سلام دعا کئے نکل گئے تھے ان کے دلوں میں بھی جو غصہ ، کینہ ، حسد یا کہ کوئی دیگر روگ ہیں تو اللہ تعالی ان کے یہ روگ دور فرمائیں ،۔
سب دستوں ،جاننے والوں اور قارئین کو عید مبارک
اپ سب کی خوشیوں کے لئے دعا گو
خاور کھوکھر

عید 2018ء تاتے بیاشی مسجد میں ڈائیں سے بائیں ، خاور کھوکھر ، خرم سندھو ، حاجی مشتاق ، افتخار اور شیر افگن،۔

عید 2018ء اباراکی کین باندو شہر کے چسکا ریسٹورینٹ میں دائیں سے ظہیر دانش ، حافظ شمس ، خاور کھوکھر، ملک امتیاز اور نعیم خان،۔

عید الفطر 2018ء جاپان م،۔

Khawar khokhar

خاور کھوکھر

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.