سونی جاپان کے چئیرمین کا ایک سال کا معاوضہ قریباً تین ارب

سونی جاپان کے چئیرمین کا ایک سال کا معاوضہ قریباً تین ارب

نیٹ سورسز کازو : جاپانی کے مالی سال 2017ء کے اختتام پر اپریل 2018ء میں سونی کے چئیرمین ہیرائی کازو صاحب کو پریڈنٹ اور چیف ایگزیوٹو کے عہدے سے ریٹائر ہونے پر  2.7 ارب ین کی رقم دی گئی ہے ، ۔ جو کہ پاکستانی روپے میں کوئی تین ارب روپے بنتے ہیں ،۔

ہیرائی ساں کو ادا کئے جانے والے معاوضے میں ایک ارب اٹھارہ کروڑ بیس لاکھ کی رقم  ریٹائیرمنٹ کی پیمنٹ بنتی ہے ،۔

244 ملین کی رقم ان کی سالانہ تنخواھ اور 647 ملین کی رقم ان کی کارگردگی کا اضافی معاوضہ  شامل ہے ،۔

جاپان کی ایک ریسرچ کمپنی ٹوکیو شوکو ریسرچ لمیٹڈ  کے مطابق  2010ء کے مالی سال کے بعد سے ہیرائی ساں کو ادا کیا جاتے والا یہ معاوضہ پانچواں بڑا معاوضہ ہے  ۔

یعنی کہ 2.7 بلین ین  کی رقم ادا کرنے والی کپمنی سونی جاپان سے بھی زیادہ معاوضہ ادا کرنے والی چار دیگر کمپنیاں جاپان میں موجود ہیں ،۔

جاپان ، جہاں ایک عام گھرانے کا سالانہ خرچ  3 سے 5 ملین ین  ہوتا ہے ، وہاں اس طرح کے بڑے بڑے مشاہرے اور خرچ کرنے میں ایک مقصد تو اپنے کارکناں کی کارگردگی  کا انعام ہوتا ہے ، اور دوسرا مقصد یہ ہوتا ہے کہ

بڑی کمپنیوں اور حکومت کے خرچ کرنے سے ہی ملک کی اکنامک چلتی ہے جس سے عام عوام  کا معیار زندگی بہتر ہوتا ہے ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.