جاپان کی رسوم اور کلچر سے آگاہی کے سلسلے میں ،۔ اومیکوشی

Khawar khokhar

خاور کھوکھر

جاپان کی رسوم اور کلچر سے آگاہی کے سلسلے میں ،۔

آج کل اپ کو جاپان میں جاء بہ جاء گاؤں دیہات میں ، شہروں میں محلوں میں میلے لگے ہوئے ملیں گے ،۔

جن کو جاپانی میں ماتسوری کہتے ہیں ،۔

سڑک کی دونوں اطراف میں ہند کے میلوں کی طرح ٹھیلے لگے ہوئے ہیں ،ْ۔

کہیں گول گنڈے کا ٹھیلا ہے تو کہیں لچھے بک رہے ہیں بچہ لوگ طرح طرح کے کھلونے لئے خوش خوش پھر رہے ہیں ،۔

جاپانی جوان لڑکیاں اور لڑکے ہیپی نامی لباس پہنے گھوم رہے ہیں ،۔

کسی نے یوکاتا پہنا ہوا ہے تو کوئی جینبے میں ملبوس ہے ،۔

یوکاتا اور جنبے پہنے لوگ میلے دیکھنے آئے ہوئے ہیں اور ہیپی پہنے ہوئے لوگ میلے کی رسومات ادا کرنے والے لوگ ہیں ،۔

ان سب چیزوں کے ساتھ اپ دیھیں گےکہ یہ ہیپنی نامی مخصوص لباس پہلے ہوئے لوگ ایک تعزیہ نما ڈولی کو چھتیروں پر رکھے وشائے واشائے کی اوازیں نکالتے ہوئے  ڈولی کو جھولا رہے ہوتے ہیں ،۔

اس ڈولی کو اومی کوشی کہتے ہیں ،۔

یہ ڈولی  جاپانی ٹیمپل شیرین کی ساخت کی ہوتی ہے ،۔

تھوڑی دیر کے لئے ماتسوری سے باہر نکلیں اور غور کریں کہ شہر سے باہر دیہات میں چاول کی فصل پر بور آیا ہوا ہے ، بس جند دن کی بات ہے کھیت کھلیان سنہری رنگ لینے کو  ہیں ،۔

جاپان میں خیال یا جاتا ہے

کہ

اومی کوشی میں دیوتاؤں کو بٹھا کر ان کو کھیت دیکھائے جاتے ہیں ،۔

اومی کوشی کو زور زور سے ہلا ہلا کر جوش اور جذبہ دیکھا کر دیوتاؤں کو خوش کیا جاتا ہے ،۔

بس چند بعد میلوں کا موسم ختم اور چاول کی کٹائی کا موسم شروع ہو جائے گا ،۔

زرعی معاشرت ہند کی ہوچین کی یا جاپان کی  جن کے گھر دانے ہوں وہی لوگ تونگر ہوتے ہیں ،۔

یہ ماتسوری ، یہ میلے ، یہ دیوتاؤں کو خوش کرنے کی اومی کوشی  کا جوش جذبہ فصل کی اٹھان دیکھ کر گھر میں کھانے کے دانے آنے کی امید ہے ،۔

تحریر خاور کھوکھر

ہیپی نامی ماتسوری کا مخصوص لباس پہنے اومیکوشی کے ساتھ کھڑا ہوا ایک لڑکا،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.