ٹوکیو میں گرمی کی شدت کو کم کرنے پر تجربات ،۔

ٹوکیو میں گرمی کی شدت کو کم کرنے پر تجربات ،۔

نیٹ سورسز کازو : ٹوکیو میں اولمپک 2020ء کے انعقاد سے پہلے احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں جہاں کئی طرح کے تجربات کئے جا رہے ہیں  وہیں گرمی کی شدت کو کم کرنے کی تکنیک پر بھی کام ہو رہا ہے ،،۔

ٹوکیو جہاں جولائی اور اگست میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے ، گرمی کی شدت سے لو لگنے کے ہزاروں کیس ریکارڈ ہوتے ہیں جن میں سینکڑوں اموات بھی ہوتی ہیں ،۔

ایسی گرمی سے سرد ملکوں سے آنے وال مہمان کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے سوچ بچار جاری ہے ،۔

یہاں توکیو میں پانی کے چھڑکاؤ سے سطح زمین کی گرمی کو کم کرنے کے لئے تجربات کئے گئے ، اس تجربے میں تین  جگہوں پر تھرما میٹرز لگا کر دیکھے گئے پہلی جگہ پر صبح 4 بجے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا ، دوسری جگہ پر 7 بجے چھڑکاؤ کیا گیا تھا اور تیسری جگہ بغیر چھڑکاؤ کے چھوڑ دی گئی تھی ،۔

جس میں محققین نے یہ پایا کہ چار بجے چھڑکاؤ والی چگہ پر کوئی 5 درجہ سنٹی گریڈ  درجہ حرارت کم  تھا اور سات بجے والے چھڑکاؤ والی جگہ پر ایک درجہ سنٹی گریڈ کم تھا

لیکن جس جگہ بلکل چھڑکاؤ نہیں کیا گیا تھا وہاں زمین کی سطح کا درجہ حرارت فضا کے درجہ حرارت سے زیادہ تھا ،۔

جس دن یہ تجربہ کیا گیا اس دن ٹوکیو میں مطلع ، بادل چھائے ہوئے تھے ،۔

تجرباتی ٹیم کے سپوک مین نے کہا ہے کہ دھوپ والے دن اس تجربے کے نتائج مختلف بھی ہو سکتے ہیں ،۔

سطح زمین کے درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لئے پانی کی باریک پھوار کے انتظام کے ساتھ ساتھ ایسا کیمیکل بھی تیار کیا گیا ہے جس کو روغن کی طرح سڑک پر پینٹ کر دینے سے سڑک کا درجہ حرارت فضا کے درجہ حرارت سے کہیں کم ہو کر رہ جاتا ہے ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.