ٹریفک حادثات سے شرح اموات میں حیرت انگیز کمی

ٹریفک حادثات سے شرح اموات میں حیرت انگیز کمی

نیٹ سورسز ایتاکورا:  جاپان میں جب  سے ٹریفک حادثات میں موت کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے ،۔

اس میں پہلی بار  انتہائی کمی 2018ء میں دیکھی گئی ہے ،۔

جاپان میں ٹریفک کے حادثات کا ریکارڈ 1948ء سے رکھا جا رہا ہے ،۔

سن 2018ء میں   3532 افراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے ،  یہ نفری 2017ء کے مقابلے میں 162افراد کم ہے ،۔

جان لیوا حادثات میں آئیچی کین پہلے نمبر پر رہا ہے ،  جہاں ایک سو اینانوے افراد جان سے گئے ، چیبا کین دوسرے نمر پر تھا جہاں مرنے والوں کی نفری ایک سو چھیاسی رہی ،۔

سائیتاما کین میں ایک سو پچھتر لوگ جان سے گئے ، جبکہ  کمتر حادثات میں تتوری کین اور شیمانے کین تھے جہاں ہر دو کینز میں بیس بیس افراد لقمہ اجل بنے ،۔

حادثاتی اموات میں کمی کی وجہ پولیس کا کریک ڈاؤن اور ضعیف لوگوں کے لائیسنس کی تجدید میں  سخت شرائط کے نفاذ کو خیال کیا جا رہا ہے ،۔

ضعیف دائیور لوگوں کی غلطی سے مرنے والوں کی تعداد انیس سو چھیاسٹھ ہے جو کہ ٹوٹل نفری کا پچپن فیصد بنتا ہے ،۔

یاد رہے جاہان میں ٹریفک حادثات میں مرنے والی کی ریکارڈ نفری  1970ء میں رہی ، اس سال سولہ ہزار سات سو پینسٹھ لوگ ٹریفک حادثات میں جان سے گئے تھے ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.