جاپان کی مچھلی مارکیٹ میں پہلی فروخت ہونے والی مچھلی بارہ لاکھ روپے فی کلو رہی ،۔
نیٹ سورسز ایتا کورا : جاپان کی روایت رہی ہے کہ ہر سال کی مچھلی مارکیٹ کی پہلی بولی اور خربوزے کی پہلی فصل کی بولی ہمیشہ غیر جاپانی لوگوں کو حیران کر دیتی ہے ،۔
اس سال ٹوکیو کی مچھلی مارکیٹ میں پہلے ٹونا مچھلی کی بالی تین سو تینتیس ملین ین پر ختم ہوئی ، کامیاب بولی دھندہ سوشی چین ریسٹونیٹ کا مالک “ کی مورا “ ساچو تھا ،۔
دو سو اٹھتر کلو وزن کی اس مچھلی کا گوشت کیمورا ساچو کو بارہ لاکھ ین فی کلو پڑے گا ،۔
لیکن کیمورا ساچو اس بارہ لاکھ ین کلو والے گوشت کو جاپان کی عام روٹین کی قیمت پر یعنی قریباً بارہ سو ین کلو میں ہی فرقخت کرئے گا ،۔
کیونکہ یہی جاپان کی روایت ہے ،۔
اس سے پہلے سن 2013ء میں کیمورا ساچو نے ٹونا مچھلی کی بولی ایک سو پچپن ملین ین میں لگا کر دنیا کو حیران کر دیا تھا ،۔
دو ہزار تیرہ کی حیران کن بولی سے بھی اس دفعہ ڈبل بولی میں فروخت ہونے والی اس سال 2019ء کی بولی بھی اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہو گی ،۔