جاپان میں کوکاکولا اپنے مشروب کی قیمت بڑھانے جا رہی ہے ،۔
نیٹ سورسز کازو: کوکاکولا بوٹلرز جاپان جو کہ جاپان کی بڑی مشروب کمپنی ہے ، اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ساتیس سال بعد بہلی بار اپنے مشروب کی قیمت بڑھانے جا رہے ہیں ،۔
قیمت بڑھانے کی وجہ لیبر کی قلت ٹرانسپورٹ کے خرچوں کی زیادتی بتائی گئی ہے ،۔
نئے مالی سال 2019 ء یعنی یکم اپریل سے کوکاکولا کی ڈیڑھ لیٹر والی بوتل کی قیمت 367 ین ہو گی جو کہ اب 345 ین ہے ،۔
دوسری طرف جاپان کی دوسری بڑی مشروب کمپنی مے رسیان کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی یورپ سے ایمپورٹ کی جانے والی وائن کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہے ،۔
مارکیان کارپوریشن مارچ سے جاپان میں در آنے والی ہسپانوی اور دیگر یورپئین وائن کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی کر رہی ہے ،۔