کیاآپ جانتےہیں ،تحریر خاور کھوکھر

Khawar khokhar

خاور کھوکھر

کیاآپ جانتےہیں

کہ

جاپان میں بھی اقلیت پائی جاتی ہے ؟

جاپان کے  شمالی جزہرے کے شمالی حصے میں  جاپانی نسل سے مختلف ایک اقلیت پائی جاتی ہے ، جس کو  آئی نُوکہتے ہیں ،۔

جاپانی لوگوں سے مختلف  آئی نُو کے  مردوں کی داڑہی کے بال گھنے ہوتے ہیں ،۔

آئی نو کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو موجودہ جاپانی لوگوں کے جاپان نامی جزیرے پر آمد سے پہلے سے یہاں کے لوگ ہیں ،۔

انیسویں صدی میں آئی نو لوگوں پر  پابندی عائد کر دی گئی تھی کہ یہ لوگ اپنی زبان  لکھ پڑھ نہیں سکتے اور اپنے رسوم کی ادائیگی نہیں کر سکتے م،۔

آئی نو لوگ  ، بنیادی طور پر خانہ بدوش لوگ ہوا کرتے تھے ،

جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے قدیمی باشدوں کی عادتوں میں دیکھا جا سکتا ہے ،۔

اسٹریلیا کے  ابروجین ، برصغیر کے کنگرا ، کنجر ،چوہڑا  وغیرہ کی طرح ،  جاپان کے قدیمی آئینو بھی خانہ بدوش تھے ،۔

جو کہ صدیوں کی پابندیوں کی وجہ سے اپنی روایات اور رسوم سے جڑے ہوئے نہیں رہ سکے ،۔

آئی نو لوگوں کے مرد داڑہی اور مونچھیں رکھتے تھے اور ان کی عورتیں شادی سے پہلے چہرے پر نقش  و نگار  کند کرواتی تھی ،۔

جاپانی لوگوں کے متعلق جدید تحقیق یعنی ڈی این اے   کے مطابق موجودہ جاپانی نسل کے لوگوں کی اکثریت  ،   ہزاروں سال پہلے  ، چین کے مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والی چار عورتوں کی نسل سے ہیں ،۔

یاد رہے  میں نے اکثریت لکھا ہے  سارے جاپانی نہیں لکھا ،  کیونکہ چین میں پیدا ہونے والی چار ماؤں کے علاوہ کے بھی ڈی این اے روٹس ملتے ہیں ، جن کی تفصیل آج کی پوسٹ کا موضوع نہیں ہے ،۔

آئی نُو لوگ  ، دو ہزار سترہ کی مردم شماری کے مطابق  بارہ ہزار تین سو کی نفری میں ہیں ،۔

آئی نُو کی کی تعداد حتمی تعداد نہیں ہے کیونکہ  کئی لوگ جاپانی سوسائیٹی میں مدغم ہو چکے ہیں اور کئی لوگ اپنی نسلی جڑوں کو چھپا کر رکھتے ہیں ،۔

آئی نُو لوگ اپنی شناخت کے لئے کوشش کرتے رہے ہیں ،۔

جعمے کے روز مورخہ پندرہ فروری دوہزار انیس ، جاپان  میں آئی نو لوگوں کو جاپان کی سرزمین کے قدیمی باشندے ہونے کا بل پاس ہوا ہے ،۔

تاریخ میں پہلی بار آئی نُو لوگوں کو جاپان کے قدیمی باشندے ہونے  کو تسلیم کیا گیا ہے اور ان کے حقوق کے تعین کی راھ ہموار ہوئی ہیں ،۔

آئی نُو لوگ بھی جاپان کے عام لوگون کی طرح ، اپنا فیملی نام اور نام رکھتے ہیں ،۔ ان کی فیملی رجسٹریشن اور دیگر عادات اور اطوار جاپانی لوگوں جیسے ہیں ہیں ،۔

جب تک آئی نو لوگ خود نہ بتائیں اس وقت تک عام بندہ ان کو جاپانی لوگوں سے مختلف کم ہی پہچان پاتا ہے ،۔

ہلکے سانولے رنگ  کے تھوڑی پر گھنے بالوں کی وجہ سے ان کے مرد تو پہچانے جاتے ہیں لیکن عورتوں کی  پہچان مشکل ہے ،۔

تحریر خاور کھوکھر

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.