جاپان کی افات اور الرٹ سسٹم

Khawar khokhar

خاور کھوکھر

جاپان ، جس کو چڑھتے سورج کی سرزمیں کہتے ہیں ، اس کو زلزلوں اور قدرتی آفات کی سرزمین بھی کہہ سکتے ہیں ،۔

ارضی پلیٹوں کی سنگم  کی وجہ سے سارا سال زلزلوں سے لرزتا جاپان  ، یہاں تودہ گرنے اور فلڈ کی وجہ سے  ہر سال درجنوں   افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،۔

اسی وجہ سے جاپان کا ایمرجنسی الرٹ سسٹم دنیا کا ایڈوانس ترین سسٹم ہے ،۔

بارشوں کی وجہ سے فلڈ یا کہ تودہ گرنے کی  پشین گوئی  کئی دن پہلے کی جا سکتی ہے ،۔

ایک صرف بھونچال  ، زلزلے ایسی چیز ہیں جن کی پشین گوئی کرنی بہت مشکل ہے ،۔

لیکن جاپان  زلزلون کی پشین گوئی بھی کرتا ہے ،۔

چند سیکنڈ ہی سہی ، لیکن زلزلے سے پہلے جس علاقے میں زلزلہ اآنے والا ہو اس علاقے کے سبھی لوگوں کے موبائل فون پر الرٹ جاری ہو جاتے ہیں ،۔

پچھلے چند سالوں سے جاپان کو دو مذید قدرتی آفات کا سامنا ہے ،۔

ایک  تچماکی (بگولا) ۔

اور

دوسری  گے ری را گین شو (گوریلا جنگجو کی طرح اچانک حملہ آور موسلادار بارش ) ،۔

گے ری را گینشو ، کہیں بھی کسی بھی علاقے کے ایک یا دو کلو میٹر کے ایریا میں  اچانک بادل گھر آنے اور موسلادار بارش کے ہونے سے نالوں میں پانی بھر آتا ہے ،۔

کھیتوں میں سبزیوں اور دیگر فصلوں کو بعض اوقات ناقابل تلافی نقصان تو ہوتا ہی ہے ،۔

اس کے علاوہ دیگر سوشل ایکٹویٹی پر بھی اثر پڑتا ہے ،۔

سکولوں ، دیہات میں ہونے والے کھیلوں کے میچ  یا کہ دیگر معاشرتی سرگیوں میں کو بھی یہ گوریلا گےنشو بہت متاثر کرتی ہے ،۔

اگلے سال یعنی کہ ٹونٹی تونٹی (2020ء) میں جاپان میں اولمپک ہونے جا رہے ہیں ،۔

یا کہ اس سال جاپان میں رگبی کا ورڈ کپ بھی ہے تو ؟

ان کھیلوں کو آرگنائیز کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گوریلا گینشو کسی بھی وقت کھیلوں میں  افراتفری پھیلا سکتی ہیں ،۔

تاچی ماکی یعنی بگولے بھی اچناک اٹھتے ہیں اور کم و بیش ایک دو کلو میٹر کے علاقے میں ایک طرف سے دوسری طرف ہر چیز کو روندھتے ہوئے چلے جاتے ہیں ،۔

بگولے کی زد میں آنے والے مکانات کی چھٹیں اڑ جاتی ہیں ، فصلیں تباھ ہو جاتی ہیں ، ایسے لگتا ہے جیسے کوئی بلا گزر گئی ہو ،۔

اگر بگولی کی راھ میں کوئی سڑک ہو تو سڑک پر چلنے والے بڑے بڑے ٹرک ،خزاں کے بتوں کی طرح اڑتے نظر آتے ہیں ،۔

تو اس کے لئے

جاپان ایک نیا ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کروانے جا رہا ہے ،۔

جس سے گوریلا بارشوں کے آنے سے تیس منٹ پہلے اس بارش  کا الرٹ جاری کیا جا سکے گا ،۔

اس کے لئے سائیتا میں کین جو کہ ٹوکیو سے شمال کی طرف ٹوکیو سے ملحقہ پرفیکچر کے ، سائیتاما کی یونورسٹی میں ریڈار نصب کر دئے گئے ہیں ،۔

جو کہ فضا میں بادلوں اور ان میں موجود پانی کی مقدار ، نمی کو جانچ کر گوریلا بارش کے ٹھیک ٹھیک مقام اور ٹائم کا بات دیں گے ،۔

اس جدید الرٹ سسٹم سے ہر دو افتوں کا  الرٹ جاری کر کے  جانی نقصان سے بچنا ممکن ہو سکے گا ،۔

تحریر : خاور کھوکھر

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.