جاپان میں ڈورون اُڑانے پر بین کا نیا مجوزہ بل ۔ْ
نیٹ سورسز ایتاکورا:جاپانی حکومت نے ڈورون پر بین کے قانون پر نظر ثانی کی تجویز دی ہے ،۔
قانون ہے کہ ڈورون جہاز ، اولمپک کی جگہوں کے گرد یا کہ فوجی چھاؤنیوں کے تین سو میٹر کے علاقے میں بھی پرواز نہیں کر سکتے ،۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم اولمپک کے دوران دنیا بھر سے انے والے مہمانوں کی سیکورٹی کے لئے اٹھایا جا رہا ہے ،۔
ڈوران اڑانے کا یہ بین رگبی کے ورلڈکپ کے دوران بھی ہو گا ، رگبی کا ورڈ کپ 2019 ء میں ستمبر کی بیس تاریخ سے نومبر کی دو تک کے دورانیہ کا ہو گا ،۔
مجوزہ بل کے تحت میڈیا کمپنیاں ، اولمپک کمیٹی کی اجازت سے صرف فوٹو لینے کے لئے ڈورون اڑنے کی مجاز ہوں گی ،۔
یاد رہے ڈورون پر بین کا یہ قانون پہلے گنجان ابادیوں پر اور ان کے قریب ، وزیر اعظم کی رہائیش اور شاہی محلوں کے قریب ڈوران اڑانے کو منع کرتا ہے ،۔
جاپان نیوز پیپر پبلشراور ایڈیٹر ایسوسی ایشن نے قانون کے خلاف ایک سٹیٹمنٹ داخل کی ہے کہ یہ بین خبروں کے حصول میں روکاٹ ڈالتا ہے اور پبلک کے “جاننے” کے حق کے خلاف ہے ،۔