جاپان میں موبائل فون پر ٹی وی دیکھنے والوں کو بھی لائیسنس فیس ادا کرنا ہو گی ،۔
نیٹ سورسز ایتاکورا : جاپان کی سپریم کورٹ نے ایک ماتحت عدالت کے فیصلے کو حتمی شکل دیتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ جس فرد کے موبائل فون میں ٹی وی رسیور انسٹال ہے
اس کو قومی نشریاتی ادارے (این ایچ کے) کو ایسے ہی صارف فیس ادا کرنی ہو گی جیسے کہ ٹیلی وژن سیٹ رکھنے والے ادا کرتے ہیں ،۔